شنبه 18/ژانویه/2025

جماعت اسلامی پاکستان

حکومت حماس کو تسلیم کرے اوراسرائیل کو تنہا کرنے کا عزم کرے:جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کو تسلیم کرے اورحماس کا دفتر اسلام آباد میں کھولا جائے۔ اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے ۔ فلسطین کے بچوں کو تعلیم دی جائے ،سفارتی محاذ پر اسرائیل کو تنہا کرنے کا بیٹرا خود […]

’25 کروڑ پاکستانی فلسطین کی تحریک آزادی کے ساتھ ہیں’

نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ سے اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد قدومی نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا مسئلہ فلسطین پر امریکہ ڈبل گیم اور منافقت کر رہا ہے اور بعض عالمی رہنماوں کے دباو میں آکر پوری دنیا کو ہی دھوکہ دے رہا ہے۔

پشاور :تاریخی لبیک القدس مارچ مسلم حکمران غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پشاور کے تاریخی لبیک القدس ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے قابل عمل پلان دیا جائے۔

فلسطین مزمتی قرارداد سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا: سراج الحق

جماعت اسلامی کے تحت اسرائیل کی دہشت گردی وجارحیت، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی وغزہ پر بمباری سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے شاہراہ فیصل پر ایک عظیم الشان اور تاریخی ”فلسطین مارچ“ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرد و خواتین سمیت اہل کراچی نے لاکھوں کی تعداد میں مارچ میں شریک ہوکر فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے رہنماؤں کی فلسطینی سفیر سے ملاقات

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے اسلام آباد میں فلسطینی سفیر احمد امین رابعی سے ملاقات کی ۔