پنج شنبه 16/ژانویه/2025

جاسوسی آلات

ایران نے اسرائیلی جاسوسی سیل گرفتار کرلیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک پریس بیان میں ملک کے اندر ایک اسرائیلی جاسوسی سیل کو ختم کرنے اور 6 ایرانی صوبوں میں اس کے 12 ارکان کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

کولمبیا کے صدر نے اسرائیلی جاسوسی آلات کی تحقیقات کا حکم دےدیا

کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے انکشاف کیا ہے کہ کولمبیا کی پولیس انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ DIPOL نے سابق صدر ایوان ڈیوک اور ان کی معاشی پالیسیوں کے خلاف قومی مظاہروں کے تناظر میں 2021 میں اسرائیلی جاسوس ایپ "Pegasus" کو خریدا تھا۔

اسرائیل کا جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس ایک بار پھر آئی فون میں آگیا

سٹیزن لیب کے محققین، ڈیجیٹل سکیورٹی میں مہارت رکھنے والے ایک گروپ نے، اسرائیلی کمپنی NSO سے منسلک اسپائی ویئر کی دریافت کا انکشاف کیا، جس نے ایپل کے آلات میں ایک نئی دریافت شدہ خامی کا فائدہ اٹھایا۔

’ریڈ ولف‘ فلسطینیوں کی جاسوسی کا ایک نیا اسرائیلی ہتھکنڈہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہےکہ اسرائیلی قابض حکام ایک تجرباتی چہرے کی شناخت کا نظام استعمال کر رہے ہیں جسے "ریڈ وولف" کہا جاتا ہے تاکہ فلسطینیوں کا پتہ لگایا جا سکے اور ان کی نقل و حرکت کی آزادی پر عائد سخت پابندیوں کو خودکار بنایا جا سکے۔

یورپی یونین سے اسرائیلی سپائی ویئر پر پابندی لگانے کا مطالبہ

یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے اسرائیل کی جانب سے کمرشل اسپائی ویئر کے استعمال کے حوالے سے یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کو ایک فوری خط بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ اس سے ایک زہریلا ماحول پیدا ہو سکتا ہے جس میں لوگوں کو صرف اپنے اظہار خیال کے لیے نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں وادی الربابہ میں جاسوسی کیمرے لگا دیے

نام نہاد اسرائیلی "نیچر اتھارٹی" اور "العاد" سیٹلمنٹ ایسوسی ایشن نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں وادی الربابہ محلے کی زمینوں میں نگرانی کے کیمرے اور دیگر جاسوسی کے آلات نصب کیے ہیں۔

شاباک کا موبائل فون کے ذریعےصحافیوں کی جاسوسی کا اعتراف

اسرائیلی جنرل سکیورٹی سروس (شن بیٹ) نے اعتراف کیا کہ اس نے موبائل فون کمپنیوں کے پاس موجود مواصلاتی ڈیٹا کے ذریعے صحافیوں کی جاسوسی کی ہے۔

جاسوسی آلات کی تنصیب صہیونی فوج کا نیا حربہ!

حال ہی میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی مجاھد اشرف نعالوۃ کی شہادت کے بعد صہیونی فوج نے جس بے رحمی کے ساتھ شہید کے عزیزو اقارب کے گھروں میں گھس کر ان میں توڑپھوڑ کی اور تلاشی لی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ تلاشی، توڑپھوڑ، لوٹ مار اور مکینوں کو ہراساں کرنا تو معمول کی بات ہے مگر دشمن فوج نے ان کے گھروں میں جاسوسی کے خفیہ آلات نصب کرکے گھروں میں ہونے والی ہرنقل وحرکت نوٹ کرنے کا ایک نیا حربہ استعمال کیا۔

بیت المقدس کی سڑکوں پر جاسوسی آلات نصب کرنے کا فیصلہ

فلسطینی شہریوں پر درندہ صفت فوج اور پولیس کی مدد سے عرصہ حیات تنگ کرنے کے بعد قابض صہیونی حکومت نے بیت المقدس میں نہتے فلسطینیوں کے تعاقب کے لیے اب سڑکوں پر جاسوسی کے آلات نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔