
امریکی صدر کا منصوبہ خطے کی امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہے: ایردوآن
اتوار-16-فروری-2020
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰکے لیے مجوزہ منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا امن منصوبہ 'سنچری ڈیل' خطے اور مشرق وسطیٰ کی امن وسلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔