پنج شنبه 01/می/2025

ترکی

القدس کے اسلامی مقامات میں اردن کی پرستی کی حمایت جاری رکھیں گے ترکی

ترکی نے مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کے دفاع کے حوالے سے اردن کے کردار کی تحسین کی ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ انقرہ کی حکومت القدس کے مقدس مقامات کے دفاع اور ان کی سرپرستی کے حوالے سے اردن کے کردار کی حمایت جاری رکھے گی۔

ترکی سے بھیجا طبی امدادی سامان غزہ وزارت صحت کے حوالے

ترکی کی طرف سے فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی کے لیے بھیجا امدادی سامان وزارت صحت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ترکی کی دو امدادی تنظیموں کی اہالیان القدس کے لیے امدادی مہم

ترکی کی دو تنظیموں نے مقبوضہ بیت المقدس میں کرونا کے متاثرین کی مدد کے لیے مشترکہ امدادی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کا مقصد القدس کے فلسطینی شہریوں کی مالی مدد کرنا اور ان کی معاشی مشکلات میں ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔

ترک صدر کا آئندہ ہفتے فلسطینیوں کے لیے طبی امداد بھیجنے کا اعلان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبےکے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو بتایا ہے کہ انقرہ آئندہ ہفتے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور غرب اردن کے لیے طبی امداد اور ادویات بھیجے گا۔

کرونا کی وجہ سے ترکی کے 31 شہروں میں کرفیو نافذ

ترکی کی حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک کے 31 شہروں میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ ان میں استنبول، انقرہ، ازمیر، لیومین جیسے بڑے شہر شامل ہیں۔

پناہ گزینوں کا سیلاب ترکی سے یورپ کی طرف بڑھنے لگا

ترکی نے کہا ہے کہ ملک میں غیرقانونی طورپر مقیم ایک لاکھ شامی پناہ گزینوں کو یورپ کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری طرف پناہ گزینوں کی بڑی تعداد یونان میں داخل ہونے کی کوشش کررہی ہے جب کہ یونان میں حکومت اور عوام دونوں پناہ گزینوں کے آتے سیلاب پر سخت غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں۔

ترکی کے 34 فوجیوں کے بدلے میں بشارالاسد کے 2000 فوجی ہلاک کر دیے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کل ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ادلب میں فضائی حملوں میں درجنوں ترک فوجیوں کو قتل کرنے کے وحشیانہ واقعے کے بعد جوابی کارروائی میں ترکی نے بشارالاسد کی فوج کے 2 ہزار سے زیادہ فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی میں بشارالاسد کی فوج کی 300 گاڑیاں ،کیمیائی ہتھیاروں سمیت اسلحہ کے 7 بڑے گودام تباہ اور کئی ہوائی اڈوں کےرن وے تباہ کردیے ہیں۔

اسماعیل ھنیہ کی ترکی آمد، اسپتال میں زیرعلاج فلسطینی زخمیوں کی عیادت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ ترکی کے دورے کے دوران ترکی میں زیرعلاج فلسطینیوں سے ملاقات کی اور ان کی اسپتالوں میں جا کر عیادت کی۔

ادلب میں ترک فوج پر حملے سے متعلق روسی بیانیہ مسترد

ترکی نے شام کے جنگ زدہ علاقے ادلب میں دو روز قبل ترکی کے فوجیوں پر کیے گئے وحشیانہ حملے سے متعلق روسی فوج کا بیان مسترد کردیا ہے۔

یہودی کالونیوں میں توسیع ناقابل قبول ہے: ترکی

ترکی نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی دو یہودی کالونیوں میں مزید ہزاروں کی تعداد میں مکانات کی تعمیر کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔