پنج شنبه 01/می/2025

ترکی

اردگان: اسرائیل کے حامیوں نے صلاح الدين الأيوبي کی توہین کی ہے

ترک صدر رجب اردگان فلسطین میں اسرائیل کے طریق کار کی حمایت کرنے والوں پر الزام عاءد کیا کہ انہوں نے عظیم مسلمان فاتح صلاح الدين الأيوبي کی توہین کی ہے جنہوں نے 1187 میں مقدس شہر کو آزاد کرایا تھا۔

فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے دفاع پر فخر ہے: ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ وہ دنیا بھر کے عالمی فورمز پر فلسطینی قوم اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں‌کے لیے آواز بلند کرتے ہیں۔

آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ، ایردوآن کا آذربائیجان کی مدد کا اعادہ

آذر بائیجان اور اس کے پڑوسی ملک آرمینیا میں علاحدگی پسندوں کے درمیان ماگورنی قرہ باغ میں لڑائی جاری ہے جس میں دونوں طرف سے بھرپور فوجی طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک بارپھر آذر بائیجان کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ صدر ایردوآن کا کہنا ہے کہ انقرہ اس جنگ میں آذربائیجان کی حکومت اورقوم کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترکی میں حماس۔ فتح مصالحتی مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہےہیں: برھوم

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا ہے کہ ترکی کی میزبانی میں حماس اور تحریک فتح کے درمیان مصالحتی مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انقرہ میں ہونے والے مصالحتی مذاکرات تمام فلسطینیوں کی سیاسی شراکت اور وحدت کے اصول کے تحت ہو رہے ہیں جن کا مقصد فلسطینی قوم کو ایک جسد اور سیسہ پلائی دیوار میں تبدیل کرنا ہے۔

کیا ترکی کی ثالثی میں فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی کوشش کامیاب ہوگی؟

فلسطینی دھڑوں میں سنہ 2006ء کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرنے کی کئی بار کوششیں ہوچکی ہیں۔ متعدد ممالک نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کی کوششیں کیں۔ اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' اور فتح جیسی بڑی جماعتوں کے درمیان کئی ثالثی معاہدے ہوئے۔ مگر عملا فلسطینیوں میں قومی مفاہمت کی کوششیں ثمر آور ثابت نہیں ‌ہوسکیں۔

محمود عباس کی ترک صدر سے فلسطینی مصالحت میں مدد کی اپیل

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینیوں کے درمیان مصالحت اور انتخابات کی طرف آگے بڑھنے میں مدد کریں۔

اسرائیل سے تعلق قائم کرکے بحرین نے پوری مسلم امہ کے ساتھ بد عہدی کی

ترکی نے خلیجی ریاست بحرین اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انقرہ کا کہنا ہے کہ بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرکے نہ صرف فلسطینی قوم پربلکہ پوری مسلم امہ کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی اور بد عہدی کی ہے۔

کوسوو اور صربیا کے اسرائیل سے تعلقات پر ترکی کا اظہار تشویش

ترکی نے کوسووو اور صربیا کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے اعلان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ کو دونوں ملکوں‌کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے اقدامات پر افسوس ہے۔

ترکی میں ‘داعش’ کا امیر گرفتار، خطرناک مواد قبضے میں لینے کا دعویٰ

ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پولیس نے ترکی میں دولت اسلامیہ' داعش' کے سربراہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

حماس قیادت کی ایردوآن سے ملاقات پررد عمل ترکی کےاندرونی امورمیں مداخلت

ترکی کی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کی قیادت کی صدر طیب ایردوآن سے ملاقات پر اعتراض کو مسترد کردیا ہے۔ انقرہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے حماس رہ نمائوں‌کی صدر سے ملاقات پر اعتراض اور اس سے متعلق متنازع بیان ترکی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔