
ترکی اور اسرائیل سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے تیار
پیر-27-جون-2016
اسرائیلی اور ترک حکومتوں کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ دونوں ملک پانچ سال سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات بحال کرنے کے ایک معاہدے سے متفق ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد جلد ہی دونوں ملکوں میں سفراء کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔