جمعه 02/می/2025

ترکی

فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کیا جائے: ترکی

ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں حماس اور فتح کے درمیان مصالحت کے عمل کو مثبت اور قابل تحسین پیش رفت قرار دیتے ہوئے فلسطینی قومی حکمت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

ایران اور ترکی میں قربت ۔۔۔۔ صہیونی ریاست چراغ پا!

حالیہ مہینوں کے دوران دو بڑے مسلمان ممالک ترکی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں غیرمعمولی پیش رفت سامنےآئی ہے۔ دونوں ملکوں کےدرمیان قربت میں اس وقت اور بھی اضافہ دیکھا گیا جب عراق کےشمالی صوبے کردستان کی حکومت نے آزادی کے لیے عوامی ریفرینڈم کا انعقاد کرکے خطے کے ممالک کو ایک نئی تشویش میں مبتلا کردیا۔ عراق، ترکی اور ایران خطے میں آزاد اور خود مختار کرد ریاست کو ’ایک نئے اسرائیل‘ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

ترک شہری اپنے پوتوں کا ہم جماعت کیوں بنا؟

ترکی کا ایک معمر شہری اپنے پوتوں اور نواسوں کی خواہش پرتحصیل علم کا شوق لیے 41 سال بعد ایک بار پھر اسکول جا پہنچا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر ایک بار پھر تحصیل علم کی پیاس بجھانے لگا ہے۔

ایردوآن کے قتل کی سازش میں 34 ملزمان کو عمر قید کی سزا

ترکی کی ایک مقامی عدالت نے 15 جولائی 2016 کو ملک میں ناکام فوجی بغاوت کے دوران ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے قتل کی ناکام سازش تیار کرنے کے الزام میں 34 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

’شام اور عراق کی وحدت ترکی اور روس دونوں کے مفاد میں ہے‘

روسی صدر ولادی میر پوتن اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن نے شام اور عراق کی وحدت برقرار رکھنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں عرب ممالک کی وحدت اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔

مفاہمتی مساعی کی تحسین، فلسطینی بھائی چارے کی مثال قائم کریں:ترکی

فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں قائم کردہ انتظامی کمیٹی کو تحلیل کیے جانے اور قومی مفاہمت کے عمل میں پہل کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترک حکومت نے تمام فلسطینی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مفاہمت کے موجودہ سنہری موقعے کو ضائع ہونے سے بچائیں۔

فلسطینییوں کے لیے ترکی کے ویزے کے آن لائن حصول کی سہولت

ترک صدر طیب ایردوآن نے کل سوموار کو ایک نئے حکم نامے کی منظوری دی ہے جس کے تحت فلسطینی شہریوں کے لیے ترکی میں داخلے کو آسان بنانے کے لیے آن لائن ویزے جاری کرنے کے احکامات دیےگئے ہیں۔

محمود عباس کا دورہ ترکی، صدر ایردوآن سے ملاقات کریں گے

فلسطینی صدر محمودعباس ترکی کے تین روزہ دورے پراتوار کی شام انقرہ پہنچے ہیں، جہاں وہ ترک صدر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترکی: سلطان فاتح یونیورسٹی میں فلسطینی طلباء کے لیے داخلہ مفت

ترکی کے شہر استنبول میں قائم سلطان محمد فاتح یونیورسٹی نے فلسطینی طلباء وطالبات کے لیےمفت تعلیم کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ جامعہ کی جانب سے فلسطینی طلباء کی ایک مخصوص تعداد کو داخلے سمیت دیگر تمام تعلیمی سہولیات اور ضروریات مفت فراہم کی جائیں گی۔

ترکی: فوجی اڈے میں پہلی مسجد کا افتتاح

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں قائم ’اٹی مسگوٹُ‘ نامی فوجی فضائی اڈے میں پہلی جامع مسجد کا افتتاح کیاگیا ہے۔ ترکی میں سیکولر فوج کے کسی مرکزی فوجی اڈے میں یہ پہلی مسجد ہے جو طویل عرصے کے بعد فوجی اڈے میں قائم کی گئی ہے۔