جمعه 02/می/2025

ترکی

اسماعیل ھنیہ کی ترک سفیر سے ملاقات، القدس اور مصالحت پر تبادلہ خیال

فلسطین میں متعین ترک سفیر نے غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہ نماؤں کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ اورفلسطینیوں کےدرمیان مصالحتی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

یونان میں ترک صدر پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ ناکام، 9 گرفتار

یونان کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے ایک شدت پسند گروپ سے تعلق رکھنے والے نو افراد کو حراست میں لیا ہے جو ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے حالیہ دورے کے دوران ان پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

القدس کوبچوں کے قاتلوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے:ایردوآن

ترکی کے صدرطیب ایردوآن نے کہا ہے کہ بیت المقدس ہماری آنکھوں کا نور اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ القدس کو بچوں کے قاتلوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

پرامن مظاہرین پرطاقت کا استعمال اسرائیل کی ننگی جارحیت: ایردوآن

ترکی کے صدررجب طیب ایردوآن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔

تُرکی کے فٹ بال اسٹیڈیم القدس سے یکجہتی کے بینروں سے مزین

ترکی میں ہونے والے فٹ بال میچوں سے قبل اسٹیڈیم فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے ساتھ یکجہتی کے نعروں پر مبنی بینروں اورکتبوں سے سج گئے۔

القدس کی صورت حال پرغور، سوموار کوترکی،روس سربراہ ملاقات

مقبوضہ بیت المقدس کی تازہ صورت حال بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کی پیش رفت پر غور کے لیے ترکی اور روس کے صدور سوموار کو اہم ملاقات کریں گے۔

القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بننے دیں گے:ایردوآن

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس فلسطینیوں اور پوری دنیا کے مسلمانوں کی میراث ہے جس پر صہیونیوں کا کوئی حق نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

رہ نماؤں کی توہین کے بعد نیٹو ترکی سے معافی مانگنے پر مجبور

تُرکی نے اپنے سیاسی رہنمائوں کی مبینہ​ توہین کے بعد ناروے میں جاری نیٹو کی فوجی مشقوں کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ ادھر نیٹو اتحاد کے سربراہ نے ترک رہ نماؤں کی بے عزتی پر ترکی سے باضابطہ طور پر معافی مانگی ہے۔

تنظیم آزادی فلسطین کی قیادت اور فلسطینی اتھارٹی الگ کرنے کامطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن موسیٰ ابو مرزوق نے تنظیم آزادی فلسطین[پی ایل او] اور فلسطینی اتھارٹی کی سربراہی کو ایک دوسرے سے الگ الگ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او دونوں کی سربراہی تحریک فتح کے پاس رہتی ہے تواس میں کوئی امر مانع نہیں مگراس کے لیے یہ شرط ہونے چاہیے کہ ان میں سے ایک اندرون ملک اور دوسرا لیڈر بیرون ملک مقیم فلسطینیوں سے لیا جائے۔

الشیخ راید صلاح کی نصرت کے لیے عالمی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

عالمی علماء کونسل نے بزرگ اسیر فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح صلاح کی حمایت میں عالمی نصرت راید صلاح مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد الشیخ راید صلاح کے ساتھ مکمل ہمدردی، اظہار یکجہتی، ان کی قبلہ اول کے لیے قربانیوں اور خدمات کو اجاگر کرنا اور ان کی ظالمانہ گرفتاری کے بعد حراستی مراکز میں دی جانے والی اذیتوں سے پردہ چاک کرنا ہے۔