جمعه 02/می/2025

ترکی

بعض ممالک کا القدس پرامریکا اور اسرائیل سے ساز باز کررہے ہیں::ترکی

ترکی نے خبردار کیا ہے کہ بعض مسلمان اور عرب ممالک کا مقبوضہ بیت المقدس کی نصرت اور اس کی حمایت سے ہاتھ کھینچنا خطرناک اور امریکا اور اسرائیل کو سہولت دینے کے مترادف ہے۔

فلسطینی حق واپسی تحریک کی حمایت میں ترکی اور اردن میں مظاہرے

فلسطین میں ’حق واپسی‘ کے لیے جاری تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے عرب اور مسلمان ممالک میں بھی مظاہرے جاری ہیں۔

ترکی میں ماہ صیام میں فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کا اعلان

ترکی کے ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت سرکاری سطح پر ماہ صیام کے دوران فلسطینیوں کے لیے سب سے بڑی فنڈ ریزنگ مہم چلائے گی۔

ترکی کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 10 ملین ڈالر کی اضافی امداد

ترکی کی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے ادارے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کو فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی کی یورپ کو القدس اور فلسطین کانفرنس کی تجویز

ترک وزیر خارجہ چاویش اوگلو نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے یورپی یونین کو تجویز دی ہے کہ وہ استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ القدس اور فلسطین کے حوالے سے مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کرے تاکہ قضیہ فلسطین کا موثر حل نکالا جاسکے۔

مظلوموں کی آہیں دنیا میں عدم انصاف کا کھلا ثبوت ہیں: ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مظلوموں کی آہیں اس بات کا ثبوت ہیں دنیا میں عدل و انصاف نام کی کوئی چیز نہیں۔

ترک ایوان صدر کے ترجمان کا امریکی نائب صدر کے منہ پرطمانچہ

ترکی نے فلسطین میں صہیونی ریاست کےقیام کو اسرائیل کا قومی دن نہیں بلکہ ارض مقدس پرصہیونیوں کا ناجائز تسلط قراردیا ہے۔

ترکی میں قبل از وقت صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا۔

عہد تمیمی سےاظہار یکجہتی کے لیے ترکی میں طلباء ریلی

اسرائیلی عدالت سے اسرائیلی فوجی کو تھپڑ رسید کرنے کے الزام میں آٹھ ماہ قید کی سزا پانے والی فلسطینی کم عمر مزاحمت کار عہد تمیمی کے ساتھ عالمی سطح پر یکجہتی مظاہرے جاری ہیں۔

ڈنمارک میں ترک سفارت خانے پر پٹرول بموں سے حملہ

ڈنمارک میں تُرکی کے سفارت خانے پر نامعلوم افراد نے سوموار کو علی الصباح پٹرول بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سفارت خانے کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔