جمعه 02/می/2025

ترکی

ایران کا ترکی اور پاکستان کے تعاون سے جنگی طیارے بنانے کا اعلان

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکی اور پاکستان کے ساتھ مل کر فوجی صنعت کو فروغ دینے اور جنگی طیارے بنانے کےپروگرام پر کام کررہا ہے۔

امریکا کی معاشی جنگ میں ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں:ابو زھری

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے امریکا کی جانب سے ترکی کے خلاف انتقامی پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انقرہ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

امیرقطر کا ترکی میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

قطر نے کہا ہے کہ وہ مشکلات میں گھری ترک معیشت کی مدد کے لیے وہاں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں: عبداللہ گل

ترکی کے سابق صدر عبداللہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ عالمی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

اقتصادی جنگ میں ترکی کا بھرپور ساتھ دیں گے: خامنہ ای

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہ بر اعلیٰ انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے ترکی پر مسلط کی گئی اقتصادی جنگ میں انقرہ کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

ترکی اور ایران امریکا کی غلامی قبول نہیں کریں گے: تہران

ایران نے ترکی کے خلاف امریکی انتقامی پالیسی اور امریکی پابندیوں پر انقرہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکا اظہار کیا ہے۔

ترک کوسٹ گارڈ نے 26 فلسطینی اور شامی شہریوں کو ڈوبنے سے بچالیا

ترکی کے کوسٹ گارڈ حکام نے یونان جانے کی کوشش کے دوران کشتی کے حادثے کے بعد ڈوبنے والے 26 فلسطینی اور شامی پناہ گزینوں کو بچالیا۔

امریکا دھمکیوں کی زبان استعمال کرنا بند کرے:ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ امریکا کی دھمکیوں کی زبان سے کسی کو بھی فائدہ نہ ہو گا۔ ترکی میں دہشت گردی کے الزامات میں پابند سلاسل امریکی پادری کے معاملے کے سبب نیٹو اتحاد میں شریک دونوں ممالک کے تعلقات بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔

صدر طیب ایردوآن کا عہد تمیمی کو ترکی کے دورے کی دعوت

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اتوار کو 8 ماہ قید کے بعد اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والی 17 فلسطینی مزاحمت کارہ عہد تمیمی کو ترکی کے دورے اور ملاقات کی دعوت دی ہے۔

اسرائیل دُنیا کی بدترین نسل پرست اور’فاشِسٹ ریاست‘ ہے: ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اسرائیلی کنیسٹ میں صہیونی ریاست کو صرف یہودیوں کا قومی ملک قرار دیے جانے کے قانون کی شدید مذمت کی ہے۔