جمعه 02/می/2025

ترکی

صدی کی ڈیل کامیاب نہیں ہوگی: مشعل

حماس کی سیاسی بیورو کے سربراہ خالد مشعل نے امریکی انتظامیہ اور اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے صدی کی ڈیل کو قبول کرنے کے لیے چند علاقائی ممالک کو لالچ دینے کی کوشش کی ہے، انہوں نے کہا کہ اسکا مقصد صرف فلسطینی کاز کا خاتمہ ہے۔

ترکی کا روس سے ‘ایس 500’ فضائی فاعی نظام خرید کرنے کا اعلان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ روس سے ایس۔400 طرز کے دفاعی سسٹم کی خریداری کا معاملہ طے شدہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کا ملک ماسکو کے ساتھ مل کر ایس-500 طرز کا دفاعی نظام بھی تیار کرے گا۔

ترکی کا ‘فیس بک’ کو پونے تین لاکھ ڈالر کاجرمانہ!

ترکی کے شہریوں کی پرائیویسی کے ذمہ دارادارے نے شہریوں کی نجی معلومات افشاء کرنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ 'فیس بک' کو 16 لاکھ 50 ہزار لیرہ جرمانہ کیا ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر سےزاید بنتی ہے۔

بیروت میں حماس کے وفد کی ترکی کے سفیر سے ملاقات

گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں تعینات ترکی کے سفیر سے ملاقات کی۔

استنبول میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کالعدم، دوبارہ الیکشن کا فیصلہ

ترکی کے الیکشن کمیشن نے حکمراں جماعت 'آق' اور حکومت کی طرف سے استنبول شہر میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف ترکی کی اپوزیشن نے استنبول میں 31 مارچ کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کالعدم قرار دینے اور دوبارہ پولنگ کے اعلان کو حکومت اور حکمراں جماعت کی 'کھلی آمریت' قرار دیا ہے۔

امریکا کا اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دینا خطرناک اقدام ہوگا: ترکی

ترکی میں حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر جلیک کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے الاخوان المسلمین جماعت کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ مشرق وسطی میں جمہوری تبدیلی کے مطالبات کے لیے ایک کاری ضرب ثابت ہو گی۔

ترکی میں نصرت فلسطین ریلیوں کا انعقاد، فلسطینیوں کی بڑی تعداد کی شرکت

تُرکی کے شہر استنبول میں فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری حق واپسی مظاہروں کا ایک سال پورا ہونے پر نصرت فلسطین ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں فلسطینی کمیونٹی کے باشندوں کے ساتھ ساتھ مقامی ترک شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

حماس کی "آق” پارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پرمبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے ترکی کی حکمراں جماعت انصاف وترقی "آق" پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

تُرک بلدیاتی انتخابات، انقرہ میں”آق” پارٹی کو شکست، استنبول میں فاتح

ترکی میں اتوار کو منعقدہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے اور دارالحکومت انقرہ میں مئیر کے عہدے کے لیے حزبِ اختلاف کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔ اگر صدر رجب طیب ایردوآن کے زیر قیادت حکمراں انصاف اور ترقی پارٹی (آق) یہ نشست ہار جاتی ہے تو گذشتہ سولہ سال کے بعد دارالحکومت میں اس کی یہ پہلی شکست ہوگی۔

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم امریکی سرپرستی کا نتیجہ ہیں: ترکی

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوگلو نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی مذہبی اشتعال انگیزی ہے اور پوری مسلم امہ کو اس کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔