جمعه 02/می/2025

ترکی

یہودی آباد کاری فلسطینیوں کے حقوق پراسرائیل کا ڈاکہ ہے: ترکی

ترکی نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کے عمل کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے مزید گھروں کی تعمیر اور فلسطینی اراضی پرقبضہ مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق پر ڈاکہ زنی کے متراف ہے۔

ترکی میں کئی ماہ سے لاپتا فلسطینیوں کے اہل خانہ غم سے نڈھال

ترکی میں چار ماہ قبل بیرون ملک نقل مکانی کے دوران لاپتا ہونے والے فلسطینیوں کے اہل خانہ سخت پریشان ہیں اور انہوں نے ترک حکومت پر زور دیا ہےکہ وہ لاپتا ہونے والے شہریوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں کہ آیا انہیں حراست میں لیا گیا ہے یا وہ سمندر میں کسی حادثے میں لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

ترکی کی جانب سے صور بھر میں مکانات مسماری کی مذمت

ترکی نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مسماری مہم کو مسترد کر دیا ہے جسمیں 100 سے زیادہ مکانات کو مسمار کیا جائے گا۔

جنگ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی ترکی میں خالد مشعل سے ملاقات

فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے ایک گروپ نے گذشتہ روز ترکی میں اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خالد مشعل نے زخمیوں‌کی قربانیوں‌کی تعریف کی اور ان کی مدد اور نصرت کا مطالبہ کیا۔

روسی دفاعی نظام ‘ایس 400’ کی ترکی کو فراہمی کا سلسلہ جاری

روس کی جانب سے ترکی کو فضائی دفاعی نظام' ایس 400' کے اجزاء کی فراہمی کا آج تیسرے روز بھی سلسلہ جاری ہے۔

جنگی طیارے دینے سے انکار امریکا کی ڈاکہ زنی ہے:ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکا کی طرف سے 'ایف 35' جنگی طیارے فراہم کرنے سےانکار کو ترکی کے حقوق پرڈاکہ زنی قرار دیا ہے۔

صدی کی ڈیل کے منصوبے کا مقصد قضیہ فلسطین کو ختم کرنا ہے: ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردآن نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک امریکا کی طرف سے پیش کردہ 'صدی کی ڈیل' منصوبے کو کلی طور پرمسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی امن منصوبے کا مقصد فلسطینیوں‌ کو ان کے حقوق دلانا نہیں بلکہ فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز تسلط مضبوط کرتے ہوئے قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنا ہے۔

‘اونروا’ کی مشاورتی کمیٹی کی صدارت آئندہ ماہ اردن سنبھالے گا

فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی یعنی 'اونروا' کی مشاورتی کمیٹی کی صدارت آئندہ ماہ ترکی سے اردن کو منتقل کر دی جائے گی۔

القدس پر فلسطینیوں‌کے سوا کسی کی اجارہ داری قبول نہیں‌کریں گے:ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہےکہ ان کا ملک مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے ایساکوئی حل قبول نہیں کرے گا جس میں شہر کے عرب اور اسلامی تشخص کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ ان کاکہناتھا کہ القدس صرف مسلمانوں اور فلسطینیوں‌کا شہر ہے جس پر فلسطینی قوم کے سوا کسی اور کی اجارہ داری قبول نہیں کی جائے گی۔

ترکی کے مرمرہ جہاز پر صہیونی یلغار کے 9سال مکمل!

اکتیس مئی کی تاریخ فلسطین کی تاریخ کا ایک سیاہ باب اور صہیونی ریاست کے جرائم کےتسلسل کا ایک تاریک دن ہے جس میں قابض صہیونی ریاست نے محصورین غزہ کے لیے امدادی سامان لےکرآنے والے ترکی کے امدادی جہاز'مرمرہ' پر شب خون مار کر 10 ترک رضاکاروں کو شہید اور 56 کو زخمی کردیا تھا۔ صہیونی فوج نے ہزاروں ٹن امدادی سامان لوٹ لیا اور ساڑھے سات سو امدادی کارکن جن کا تعلق 37 ملکوں سے تھا کو حراست میں لےلیا گیا۔