شنبه 22/مارس/2025

بیمار قیدی

ایمنسٹی کا اسرائیل سے بیمار فلسطینی قیدی کی فوری رہائی کا مطالبہ

انسانی حقوق کی عالم تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے اسرائیلی قابض حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیمار قیدی ولید دقہ کو فوری رہا کریں۔

بیمار فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی عدالت سے 14 سال قید کی سزا

کل اتوار کو قابض اسرائیل کی نام نہاد مرکزی عدالت نے یروشلم کے قیدی قصی عبد علیان (24 سال) کو ساڑھے 14 سال قید کی غیر منصفانہ سزا سنائی۔

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی ولید الدقہ کی حالت تشویشناک

زیر حراست افراد اور سابق زیر حراست امور کے کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا ولید دقہ کی صحت کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔انہیں اسرائیلی فوج نے مسلسل 38 سال سے قید کر رکھا ہے۔ فلسطینی اسیران کمیشن نے ولید الدقہ کی فوری رہائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ولید کی اس حالت میں جیل میں موت سوچا سمجھا قتل ہوگا۔

اسرائیلی زندانوں میں قید 14 فی صد فلسطینی بیمار،19کینسر کے مریض

فلسطین سینٹر فار پریزنر اسٹڈیز کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیل کی جیلوں میں 650 سے زائد قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور وہ قیدیوں کی کل تعداد کا 14 فیصد ہیں۔ اسرائیلی زندانوں میں قید کل فلسطینیوں کی تعداد 4800 ہے، جن میں 19 قیدی کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہیں۔

اسرائیلی جیل میں طبی غفلت کا شکارسابق فلسطینی اسیرہ اسپتال منتقل

اسرائیلی جیل میں قید کے دوران طبی غفلت اور بیماری کے دوران علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث بیمار ہونے والی سابق فلسطینی اسیرہ 24 سالہ دینا جرادات کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں 600 بیمار قیدیوں کو’سست موت‘دیے جانے کی کوشش

صہیونی قابض ریاست کی جیلوں کے اندر 600 فلسطینی قیدی بغیر کسی صحت کی دیکھ بھال کے پریشانیوں اور تکلیفوں سے گزر رہے ہیں۔ اسرائیلی ریاست کی فلسطینی قیدیوں کے علاج معالجے میں ٹال مٹول کی پالیسی دراصل انہیں موت کے منہ میں دھکیلنے کی سوچی سمجھی کوشش قرار دی جاتی ہے۔

کینسر کے شکار فلسطینی قیدی کی اسرائیلی لاپرواہی کے باعث جان خطرے میں

فلسطینی اسیران کلب نے کہا ہے کہ قابض ریاست کی جیل انتظامیہ اسیر عا صف الرفاعی کے خلاف جرم کر رہی ہے۔ عاصف کینسر کا مریض ہے مگر وہ جان بوجھ کر اسے ہسپتال منتقل کرنے میں تاخیر کر رہی ہے اور اس کا علاج مکمل کرنے کے لیے ضروری طبی معائنے میں تاخیر کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اسیر کی حالت خطرے میں ہے اور اس کی زندگی کسی بھی وقت ختم ہوسکتی ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید بیمار فلسطینی کی زندگی خطرے میں، اہل خانہ پریشان

قابض اسرائیلی ریاست کی جیل میں قید 23 سالہ فلسطینی دینا نائف جرادات کے وکیل نے بتایا ہے کہ ان کی موکلہ ایک خطرناک بیماری کا شکار ہیں۔ انہیں اسرائیلی جیل انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کی طبی معاونت حاصل نہیں۔

سنہ 1967ء کے بعد اسرائیلی زندانوں میں 73 فلسطینی شہید ہوئے

فلسطینی اسیران کلب کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1967 سے اب تک غاصب صیہونی ریاست کی جیلوں میں 73 بیمار قیدی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینی اسیران کلب نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی غاصبانہ پالیسی کے نتیجے میں 1967 سے اب تک 73 فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں شہید ہوچکے ہیں

فلسطینی اسیران سے اظہار یکجہتی،غزہ میں میراتھن دوڑ کا مقابلہ

اسرائیلی جیلوں میں مختلف امراض کے شکار 1500 فلسطینی اسیران کے ساتھ ظہار یکجہتی کے لیے پندرہ سو کے عدد کے مطابق ‘میراتھن1500‘ کے عنوان سے ایک دوڑ کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔