جمعه 02/می/2025

بیت المقدس

غرب اردن، بیت المقدس سے اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینی گرفتار کرلیے

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن مہم جاری ہے۔ کل جمعہ کو گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں نو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ شام مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان نے تیزی رفتار کار سے یہودی فوجیوں کو کچلنے کی کوشش کی تھی تاہم اس واقعے میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

امریکی سفارت خانہ مرحلہ وار بیت المقدس منتقل کرنے کی تجویز

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیلی بلدیہ کے سربراہ نیر برکات نے تجویز دی ہے کہ اسرائیل میں قائم امریکی سفارت خانے کو مرحلہ وار بیت المقدس منتقل کیا جائے۔

بیت المقدس میں فلسطینی شہری کی دکان پر یہودی شرپسندوں کا قبضہ

یہودی شرپسندوں نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ’عقبہ الخالدیہ‘ کے مقام پر واقع ایک فلسطینی دکان پر قبضہ کر لیا۔

ٹرمپ کے اعلانات، فلسطینی ریاست کے تصور کے لیے پیغام موت ہیں؟

کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدمت کے جتنے وعدے امریکیوں کے لیے کیے ہیں فلسطین میں غاصب یہودیوں اور صہیونیوں کے لیے بھی اس سے کم نہیں کیے۔ اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان صہیونی ریاست کی بہت بڑی خدمت ہے۔

’بیت المقدس پر اسرائیلی آباد کاری کا ایک اور بم گرادیا گیا‘

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی حکومت نے یہودی آباد کاری کا ایک اوربم گرا دیا گیا۔ گذشتہ روز اسرائیلی حکومت نے مشرقی بیت المقدس میں مزید 671 مکانات کی تعمیر کی منظوری دے کر اپنی ہٹ دھرمی کا ثبوت دیا ہے۔

بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کو روکا جائے: جمال الخضری

غزہ محاصرے کے خلاف قائم عوامی کمیٹی کے سربراہ اور فلسطینی ممبر پارلیمان جمال الخضری نے امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کو سفارتی طریقے سے روکنے کے لئے عرب، مسلمان اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سفارتی بلاک تشکیل دیں۔

امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کا فیصلہ ‘تباہ کن’ ہوگا: اوباما

سبکدوش ہونے والے امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے تباہ کن نتائج ہوں گے اور انہیں تشویش ہے کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔

امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:حنا

فلسطین میں عیسائی برادری کے مذہبی پیشوا اور ممتاز مذہبی رہ نما بشپ عطاء اللہ حنا نے کہا ہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔ فلسطینی مسلمان اور عیسائی مل کر امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کی 11 کمرشل املاک مسمار کردیں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی قصبے قلندیا کے قریب اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کی 11 کمرشل املاک بلڈوزروں کی مدد سے مسمار کردیں۔ اس دوران فلسطینی شہریوں نے املاک مسماری کے خلاف احتجاج کیا تو صہیونی فوج نے ان پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 10 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔