جمعه 02/می/2025

بیت المقدس

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 35 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مختلف علاقوں میں آج بدھ کو گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 35 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

بیت المقدس میں فرانسیسی قونصل خانے کا عہدیدار گرفتار

اسرائیل اور فرانس کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس میں فرانسیسی قونصل خانے کے ایک عہدیدار کو حراست میں لیا ہے۔

’فیس بک‘ اسرائیل کی ہمنوا، یہودی کالونیاں القدس کے نقشے میں شامل

سماجی رابطے کی عالمی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ نے اسرائیلی وزارت خارجہ کی ہدایت پرعمل درآمد کرتے ہوئے فلسطین میں قائم کی گئی یہودی کالونیوں کو القدس اور بیت المقدس کو صہیونی ریاست میں شامل کردیا۔

اسرائیلی فوج پر امن فلسطینی مظاہرین پر پل پڑی، 38 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 38 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میراتھن کی آڑ میں بیت المقدس فوجی چھاؤنی میں تبدیل

جمعہ کے روز بیت المقدس میں اسرائیلی میراتھن کی آڑ میں صہیونی فوج نے پورے شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔

انسانی حقوق گروپوں کی القدس بارے پر سفارت کاروں کو بریفنگ

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قانون اور انسانی حقوق کے سلسلے میں خدمات انجام دینے والے 7 گروپوں نے بین الاقوامی سفارت کاروں کو بیت المقدس کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے بریفنگ دی۔

صہیونی حکام نے 14 سالہ بچی غرب اردن سے غزہ بے دخل کر دی

اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے بتایا ہے کہ صہیونی حکام نے ایک 14 سالہ فلسطینی بچی کو مقبوضہ مغربی کنارے سے غزہ کی پٹی بے دخل کردیا ہے۔

القدس: فلسطینی قصبات کو اسرائیلی فوج کےکنٹرول میں دینے کا فیصلہ

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے مشرقی بیت المقدس میں واقع تمام فلسطینی قصبوں اور کالونیوں کو اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے کنٹرول میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

القدس :خواتین ریلی پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد، متعدد زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر نکالی گئی ایک پرامن ریلی پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں ایک سرکردہ فلسطینی خاتون سماجی کارکن سمیت متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔

غرب اردن: فلسطینی طلباء ریلی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، کئی طلباء زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں یعبد کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی طلباء کی ایک پرامن احتجاجی ریلی پر اندھا دھند آنسوگیس شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں طلباء زخمی ہوگئے۔