
شدید گرمی کے باعث بیت المقدس میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی
جمعہ-24-مئی-2019
فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں شدید گرمی کے باعث متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں گذشتہ روز درجہ حرارت 41 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث شہر میں متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔