شنبه 03/می/2025

بیت المقدس

رواں سال کے دوران صہیونی فوج نے بیت المقدس سے 900 فلسطینی گرفتار کیے

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنےوالی تنظیموں کی طرف سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطین کےمقبوضہ بیت المقدس شہر میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 900 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی کھدائیوں میں‌مغربی بیت المقدس سے9ہزار سال پرانی باقیات دریافت

اسرائیلی حکومت کےمحکمہ آثارقدیمہ نے منگل کے روز دعویٰ‌کیا ہے کہ مغربی بیت المقدس میں‌کھدائیوں کے دوران 9 ہزار سال پرانی باقیات دریافت کی گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی حفاظتی دیوار مسمار کرڈالی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک انہدامی کارروائی کےدوران حزما کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی طرف سے تعمیر کی گئی حفاظتی دیوار مسمار کردی۔

فلسطینی نوجوان کی شہادت کے خلاف القدس میں احتجاجی مظاہرے

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان کی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے شہادت کے خلاف شہر میں فلسطینیوں‌ نے احتجاجی مظاہرے اور جلوس نکالے۔ دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان شہید، 4 زخمی

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں ایک 20 سالہ فلسطینی نوجوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

دنیا کی کوئی طاقت ہم سے القدس اور الاقصیٰ نہیں چھین سکتی: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس ہمیشہ عالم اسلام کی ملکیت رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی ۔ امریکی گٹھ جوڑ، صہیونیت سے دوستی اور دشمن کے ساتھ مراسم کرنے سے القدس اور اس کے تشخص کو ہرگز تبدیل نہیں‌ کیا جاسکتا۔

القدس کی تاریخی املاک کی صہیونی عدلیہ کےحکم پر لوٹ مار!

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں موجود تاریخی املاک اور جائیدادیں یہودیت کی جلاد مشینوں کی زد میں ہونے کے ساتھ ساتھ چوری چُھپے ان کی سودے بازی، مشکوک ڈیلوں کے ذریعے ان پر قبضے اور القدس کے تاریخی تشخص کو تباہ کرنے کی مجرمانہ سازشیں جاری ہیں۔ یہ سب کچھ اسرائیلی ریاست کی نام نہاد عدلیہ کے حکم پر ہو رہا ہے۔

شمالی فلسطین:مشکوک ڈرون طیارے کی پرواز، اسرائیلی فوج کی دوڑیں لگ گئیں

لبنان کی فضائی حدود سے ایک مشکوک ڈرون طیارے کی شمالی فلسطین کی فضاء میں داخل ہونے پر اسرائیلی فوج کی دوڑیں لگ گئیں۔

بیت المقدس کا تشخص تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:القسام بریگیڈ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطینی قوم اور قابض صہیونیوں کے درمیان جاری کشمکش کا آئیکون ہے۔ بندوقوں کا رخ اور مزاحمت کا قطب نما ہے۔

عالم اسلام قبلہ اول اور القدس کے دفاع کے لیے فوری اقدامات کرے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول کے دفاع اور القدس کی پنجہ یہود سے آزادی کے لیے فعال اور فوری کردار ادا کرے۔