شنبه 03/می/2025

بیت المقدس

بیت المقدس: 35 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر عاید کردہ پابندیوں کے باوجود 35 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں 7 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں ایک لڑکی سمیت کم سے کم 7 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

بیت المقدس: فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس کی کئی گاڑیاں ناکارہ بنا دیں

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی پولیس کی متعدد گاڑیاں ناکارہ بنا دیں۔

اسرائیل کا بیت المقدس میں فدائی حملے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے 'شاباک' نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بڑے فدائی حملے کا منصوبہ ناکام بنایا ہے۔ صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کی طرف سے کی گئی تھی۔

اسرائیلی بلدیہ کے بیت المقدس میں فلسطینی تاجروں کو بھاری جرمانے

قابض صہیونی حکام کی فوج اور پولیس گردی کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے خلاف معاشی دہشت گردی بھی جاری ہے۔ گذشتہ روز قابض صہیونی فوج کی بھاری نفری نے القدس کی اسرائیلی بلدیہ کے حکام کے ہمراہ باب العامود کے مقام پر فلسطینی دکانوں پر چھاپے مارے اور فلسطینی دکانداروں کو بغیر کسی وجہ کے بھاری جرمانے کیے۔

بیت المقدس: وادی حمص کے متاثرین پر آنسوگیس کی شیلنگ، درجنوں زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے صور باھر میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے وادی الحمص کالونی میں فلسطینی شہریوں کو منتشر کرنےکے لیے ان پرآنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ترکی کی جانب سے صور بھر میں مکانات مسماری کی مذمت

ترکی نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مسماری مہم کو مسترد کر دیا ہے جسمیں 100 سے زیادہ مکانات کو مسمار کیا جائے گا۔

بیت المقدس میں فلسطینی بستی مسمار کرنے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

مقبوضہ بیت المقدس میں صور باھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے اسرائیلی اقدام اور اس کے مضمرات پر غور کے لیے منگل کی شام سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔

بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری انسانیت کے خلاف جرم ہے:قطر

قطرنے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے صور باھر میں وادی الحمص کے مقام پر اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کےگھروں کی مسماری کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی تاریخ کا بدترین ظلم اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ قطر کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیل عالمی قوانین کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

القدس میں العیسویہ میں اسرائیلی فوج کا نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں‌پر وحشیانہ تشدد کیا اور زخمیوں‌ کو اسپتال لے جانے سے بھی روک دیا گیا۔