
بیت المقدس میں فلسطینی اداروں کی بندش کے پس پردہ مذموم مقاصد
پیر-25-نومبر-2019
قابض صہیونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی، عرب اور فلسطینی شناخت مٹانے کے لیے طرح طرح کے حربے استعمال کرنا شروع کر رکھے ہیں۔ حال ہی میں صہیونی ریاست نے بیت المقدس میں قائم کئی فلسطینی تعلیمی اور ابلاغی اداروں کو بند کردیا۔ فی الحال یہ بندش چھ ماہ کے لیے ہے مگر اس گھنائونی اقدام کے پس پردہ اصل مقصد بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشوں کو آگے بڑھانا اور شہر کے اسلامی ، عرب اور فلسطینی تشخص کو مٹانا ہے۔