شنبه 03/می/2025

بیت المقدس

بیت المقدس کی تاریخی مسجد البدریین جسے شہید کرنے کی مذموم کوشش کی گئی

حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی شر پسندوں نے فلسطین کی تاریخی مسجد 'البدریین' کو شہید کرنے کی مذموم کوشش کی۔ اس رپورٹ میں مسجد البدرین کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اتوار کو یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 231 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

آٹھ سالہ فلسطینی بچہ بیت المقدس میں سردی میں ٹھٹھر کر جاں بحق

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں طبی ذرائع کے مطابق 8 سالہ ایک بچہ قیس اورمیلہ شدید سردی میں گھر سے باہر ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگیا۔

بیت المقدس میں یہودی شرپسندوں نے مسجد کو آگ لگا کر شہید کر دیا

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی شرپسندوں کے ایک جرائم پیشہ گروپ نے بیت صفافا کے مقام پر ایک مسجد کو آتش گیر مواد چھڑک کرآگ لگا دی جس کے نتیجے میں مسجد شہید ہوگئی۔ یہودی اشرار نے مسجد کی بیرونی دیواروں پر نسل پرستانہ نعروں کی چاکنگ بھی کی جن میں اسلام، عربوں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز نعرے شامل تھے۔

اسرائیل نے بیت المقدس کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر اور اس کے اطراف کو فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے ایک معمر فلسطینی کو گرفتار کر لیا

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران ایک عمر رسیدہ فلسطینی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

بیت المقدس:فلسطینی خاندان اپنا مکان خود مسمار کرنے پر مجبور

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں جبل المکبر کےمقام پر مقامی فلسطینی ماھر نصار کو زبردستی اس کا مکان مسمار کرنے پرمجبور کردیا۔

سال 2019ء میں بیت المقدس میں 686 مکانات مسمار ،13 نئی کالونیاں قائم

فلسطین میں یہودی آباد کاری اور دیوار فاصل کے خلاف قائم کردہ کمیٹی کے چیئرمین ولید عساف نے کہا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران صہیونی ریاست کے القدس میں یہودی آباد کاری کے پروگرام میں غیرمعمولی تیزی دیکھی گئی ہے۔ فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری، املاک کو تباہ کرنے اور یہودی کالونیوں کے قیام کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

بیت المقدس کے چھ فلسطینی نوجوان کئی ماہ کے لیے گھروں میں نظربند

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے بیت المقدس العیسویہ کے مقام سے حراست میں لیے گئے چھ فلسطینی نوجوانوں کو ان کے گھروں میں نظربند کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینی شہریوں کے گھر پر آنسوگیس کی شیلنگ

گذشتہ روز قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں حزما کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے گھروں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود کئی افراد زخمی ہوگئے۔