شنبه 18/ژانویه/2025

بولیویا

بولیویا کا فلسطینی کاز کی حمایت کے عزم کا اعاہ

بولیویا کی کثیر قومی ریاست نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی اکثریت کے مطابق فلسطینی کاز کے لیے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔جو فلسطینی علاقوں میں تشدد کو روکنے اور ریاست فلسطین کی مکمل رکنیت کو تسلیم کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

غزہ میں جنگی جرائم،بولیویا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیے

بولیویا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے "اسرائیل" پر غزہ کی پٹی پر حملوں میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جرائم کی لبنان اور بولیویا کی مذمت

منگل کو بولیویا کی وزارت خارجہ نے مغربی کنارے، خاص طور پر مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ خیال رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران رمضان کے مقدس مہینے میں اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ سے سینکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار کیاگیا ہے جب کہ اسرائیلی فوج کے تشدد سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے۔