چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایران

ایران پر امریکی پابندیاں "معاشی دہشت گردی” ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے امریکا کی جانب سے ایران پر معاشی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے معاشی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ جماعت اور پوری فلسطینی قوم ایران کے ساتھ اور امریکا کے خلاف ہے۔

فوجی پریڈ پرحملے میں سعودی عرب اور امارات کا ہاتھ ہے: خامنہ ای

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے الزام عاید کیا ہے کہ اھواز میں فوجی پریڈ پر ہونے والے حملے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ہاتھ ہے۔

ایران فوجی پریڈ پرحملہ دہشت گردی ہے: حماس ، اسلامی جہاد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور اسلامی جہاد نے جنوب مغربی ایران کے شہر اھواز میں ایرانی مسلح افواج کی پریڈ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کارروائی کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

ایرانی حملے کا خدشہ، اسرائیلی جوہری تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

صہیونی حکام نے ایران کی طرف سے حملے کے خطرے کے پیش نظر تمام جوہری اور ایٹمی تنصیبات کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔

ایران کو میلی آنکھ سے دیکھنے کو نیست ونابود کردیں گے: پاسداران انقلاب

سپاہِ پاسداران انقلاب ایران نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے پڑوسی ملک عراق میں کرد باغیوں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ ’’ طاغوتی غیر ملکی طاقتوں ‘‘ کے لیے ایک انتباہ سمجھا جانا چاہیے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو نیست ونابود کردیا جائے گا۔

ترک صدر طیب ایردوآن اور ایرانی صدر کے درمیان تہران میں ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے دورہ ایران کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ملاقات روس، ترکی اور ایران کی سربراہ کانفرنس سے قبل تہران میں ہوئی۔

اسرائیلی وزیر دفاع کی عراق پر بمباری کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے عراق پربمباری کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل عراق میں بڑھتی ایرانی سرگرمیوں سے مشوش ہے اور ہم کسی بھی وقت عراق میں ایرانی تنصیبات پر بمباری کرسکتے ہیں۔

ایران کا ترکی اور پاکستان کے تعاون سے جنگی طیارے بنانے کا اعلان

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکی اور پاکستان کے ساتھ مل کر فوجی صنعت کو فروغ دینے اور جنگی طیارے بنانے کےپروگرام پر کام کررہا ہے۔

اقتصادی جنگ میں ترکی کا بھرپور ساتھ دیں گے: خامنہ ای

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہ بر اعلیٰ انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے ترکی پر مسلط کی گئی اقتصادی جنگ میں انقرہ کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

ترکی اور ایران امریکا کی غلامی قبول نہیں کریں گے: تہران

ایران نے ترکی کے خلاف امریکی انتقامی پالیسی اور امریکی پابندیوں پر انقرہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکا اظہار کیا ہے۔