
متحدہ عرب امارات کے ساتھ بہت اچھے تعلقات استوار ہیں: ایران
پیر-11-نومبر-2019
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے ساتھ تہران کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ ایران کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا کہ وہ اماراتی وزیر کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے تہران کے ساتھ جاری تنازعات کو سفارتی اور سیاسی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیج عرب سے امریکی بحری بیڑے کو نکال باہر کرنا چاہیے۔