
عالمی میڈیا اسرائیل پر دباؤ ڈالے اور غزہ کے اندر سے کوریج کرے:انروا
جمعہ-6-ستمبر-2024
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے بین الاقوامی میڈیا اداروں اور صحافیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کے لیے قابض اسرائیلی ریاست پر دباؤ ڈالیں۔ تاکہ غزہ کے اندر جا کروہاں پر ہونے والی انسانی تباہی کی براہ راست کوریج کی جا سکے۔