پنج شنبه 01/می/2025

امریکا

امریکا اور برطانیہ میں میں الیکٹرانک آلات لے جانے پرپابندی عاید

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک سے براہ راست امریکہ جانے والی پروازوں پر مسافروں کو جہاز پر اپنے ساتھ لیپ ٹاپ اور دیگر برقی آلات لے جانے کی پابندی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی پامالی میں امریکا اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال کے حوالے سے امریکی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا فلسطین میں قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔

امریکی حساس ادارے کے افسر کا لیپ ٹاپ چوری

امریکی شہر نیویارک میں خفیہ ادارے کے ایک اہلکار کی گاڑی میں سے وہ لیپ ٹاپ چوری کر لیا گیا جس میں ٹرمپ ٹاور سے متعلق منصوبے اور دیگر حساس معلومات موجود تھیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے لیے امریکی تعاون 9 کڑی شرائط سے مشروط

امریکا کے مندوب خصوصی جسین گرین بلاٹ نے گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کی تفصیلات سامنے آ رہیں۔ انٹیلی جنس نوعیت کی خبریں شایع کرنے والی ویب سائیٹ’دیپکا‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گرین بلاٹ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ سے ملاقات کے دوران ان کے ساتھ نو شرائط پیش کی ہیں اور کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو امریکی تعاون چاہیے تو وہ ان نو کڑی شرائط پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ ان شرائط میں صدرمحمود عباس سے کہا گیا ہے کہ امریکا کی موجودہ حکومت ماضی کی طرح کسی دھوکے کا شکار نہیں ہوگی اور نہ دوغلی پالیسی کو قبول کرے گی۔ فلسطینی اتھارٹی ہر بہرصورت ان تمام شرائط پر سخت سے عمل کرنا ہوگا جو امریکی حکومت کی طرف سے پیش کی جا رہی ہیں۔

امریکا سے جدید ترین جنگی جہازوں کے حصول کے لیے اسرائیل کی تیاری

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے امریکا کے ساتھ جدید ترین جنگی طیاروں کے حصول کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے۔ اسرائیلی حکومت اور فوج کی طرف سے جنگی طیاروں کے حصول کے لیےباضابطہ کارروائی کا جلد آغاز ہوگا۔

سفارت خانے کی القدس منتقلی، امریکی جائزہ گروپ کی اسرائیل آمد

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل میں قائم امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر غور کے لیے امریکی کانگریس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اسرائیل پہنچا ہے جو اسرائیلی حکام سے اس حوالے سے بات چیت کرے گا۔

امریکا کی اسرائیل نوازی، سلام فیاض کو’یواین‘ مندوب ماننے سے انکار

امریکا کی موجودہ حکومت کوئی بھی اہم فیصلہ کرتے ہوئے صہیونی ریاست اور یہودیوں کی خوش نودی کو مد نظ رکھتی ہے۔ اس کا اظہار جمعہ کے روز ہونےوالے اس فیصلے سے کیا جا سکتا ہے جس میں امریکی حکومت نے لیبیا کے لیے امن مندوب کے طور پرسابق فلسطینی وزیراعظم سلام فیاض کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کا پوری طاقت سے دفاع کریں گے: امریکا

امریکی حکومت نے صہیونی ریاست کے غیر مشروط دفاع اورعالمی اداروں میں اسرائیل کا مکمل تحفظ کریں گے۔

ایک ہزار امریکی سفارت کاروں کی ٹرمپ کے فیصلوں کی مخالفت

امریکی میں حال منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلمان ملکوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے حکم نامے کی دنیا بھر میں مخالفت کے ساتھ ساتھ خود امریکی سفارت کاروں کی جانب سے بھی ٹرمپ کے احکامات کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ اب تک ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے فیصلوں کی مخالفت کرنے والے امریکی سفارت کاروں کی تعداد 900 سے تجاوز کرچکی ہے۔

دیوار کی تعمیر کا اعلان، امریکا اور میکسیکو کےدرمیان سیاسی بحران

امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پڑوسی ملک میکسیکو کی دیوار کے ساتھ دیوار کی تعمیر کے اعلان دونوں ملکوں کے درمیان ایک نیا سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے۔