جمعه 02/می/2025

امریکا

کیا امریکی وزیرخارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو’احمق‘ کہا تھا؟

امریکا کے سیاسی حلقوں وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا ایک بیان زیربحث ہے جس میں ان کے نام منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو’احمق‘ [بے وقوف] کہا ہے۔ تاہم امریکی وزارت خارجہ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا کہ وزیرخارجہ نے ٹرمپ کو بے وقوف نہیں کیا اور نہ ہی وہ وزارت خارجہ کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

لبنان میں فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکا بھی ملوث تھا:رپورٹ

ستمبر کا مہینا آتے ہی فلسطینی قوم کے زخم ایک بار پھر تازہ ہوجاتے ہیں۔ ستمبر سنہ 1982ء میں لبنان میں فلسطینیوں کے صبرا اور شاتیلا پناہ گزین کیمپ میں صہیونی فوج اور لبنانی گماشتوں نے مل کر ہزاروں فلسطینی پناہ گزینوں کو نہایت بے رحمی کے ساتھ شہید کردیا تھا۔

امریکا سے بے دخل فلسطینی خاتون رہ نما کی اردن آمد

امریکی حکومت کے عتاب کی شکار ایک فلسطینی خاتون رہ نما رسمیہ العودہ کی امریکی شہریت منسوخ کیے جانے اور امریکا سے جلا وطنی کے بعد وہ اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئی ہیں۔

امریکا کی جانب سے اسرائیل کو دو ’ایف 35‘ طیاروں کی فراہمی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا سے دو ’ایف 35‘ جنگی جہاز آج جمعہ کو اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔

ٹرمپ کی محمود عباس سے ملاقات، امریکا کی شرائط کیا ہیں؟

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نےانکشاف کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے آئندہ ہفتے نیویارک میں ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے لیے کچھ شرائط رکھی ہیں۔

نیویارک میں کولمبس کا یاد گاری مجسمہ ختم کرنے پرغور

امریکی شہر نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے کہا ہے کہ وہ شہر میں موجود نیکولس کولمبس کا یاد گاری مجسمہ مسمار کرنے پر غور کررہے ہیں۔

امریکا نے روسی شہریوں کو ویزے جاری کرنے بند کردیے

امریکا نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے روس میں ویزوں کے اجراء سے متعلق اپنی خدمات میں بھرپور کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ واشنگٹن کی جانب سے روس پر نئی پابندیوں کے جواب میں ماسکو کی طرف سے امریکی سفارتی ملازمین کی تعداد میں کمی کر دینے کا بعد سامنے آیا ہے۔

روس اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات خطرناک موڑ میں داخل

امریکا کی جانب سے روس پر نئی اقتصادی پابندیوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ایک خطرناک موڑ میں داخل ہوگئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اس وقت اور بھی اضافہ ہوا جب روسی صدر ولادی میرپوتن نے اپنے ملک میں تعینات آٹھ سو کے قریب امریکی سفارت کاروں کو ایک ماہ کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

مشرق وسطیٰ کی پروازوں پرلیپ ٹاپ لانے پرامریکی پابندی ختم

امریکی حکومت نے مشرق وسطیٰ کے 10 ملکوں سے آنے والی پروازوں پر لیپ ٹاپ لانے پرعاید کردہ پابندی ختم کردی ہے۔

سوڈان امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں:خرطوم

سوڈان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک یا عوام امریکا کی قومی سلامتی کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں بلکہ خرطوم امریکا کے ساتھ کئی شعبوں میں باہمی تعاون بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ امریکی سیکیورٹی ادارے سوڈان کی طرف سے ملنے والے تعاون کے گواہ ہیں۔