امریکی ایران کی طاقت سے واقف نہیں،وہ شیر کی دم سے نہ کھیلیں:روحانی
پیر-23-جولائی-2018
ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے ملک کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حکمت عملی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "امریکا نے اپنی حکمت عملی پابندیوں، تہران کے نظام کے سقوط اور ایران کو توڑ دینے کی بنیاد پر ترتیب دی ہے"۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی ایران کی اصل طاقت سے واقف نہیں۔ وہ شیر کی دم سے نہ کھلیں ورنہ اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔