شنبه 03/می/2025

امریکا

ایران پر امریکی پابندیاں "معاشی دہشت گردی” ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے امریکا کی جانب سے ایران پر معاشی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے معاشی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ جماعت اور پوری فلسطینی قوم ایران کے ساتھ اور امریکا کے خلاف ہے۔

امریکی ایلچی اور نیتن یاھو کی”صدی کی ڈیل”، غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی مندوب جیسن گرین بیلٹ نے گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے تل ابیب میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں امریکا کے مجوزہ امن پلان "صدی کی ڈیل" اور غزہ کی پٹی میں امن وامان پر بات چیت کی گئی۔

امریکا: یہودی معبد پر فائرنگ سے 11 افراد ہلاک

امریکا کی ریاست پینسلوینیا کے شہر پٹسبرگ میں حکام کے مطابق ایک یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی صدی کی ڈیل کی تفصیلات اسرائیل کو بتانے کو تیار!

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مجوزہ امن منصوبے پر کام مکمل کرلیا ہے اور آئندہ ہفتے امریکا اس منصوبے کی تفصیلات سے اسرائیل کو آگاہ کرے گا۔

ھانی خوری فلسطین کا”اسٹیفن ہاکنگ”!

فلسطینی نژاد ھانی خوری جسمانی طور پر ایک مفلوج ہیں مگر انہوں نے اپنی محنت سے نہ صرف اپنا اور اپنے خاندان بلکہ فلسطینی قوم کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا ہے۔

امریکا: سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر پابندی کا بل پیش

امریکی سینٹ کے ایک سرکردہ رکن نے کہا ہے کہ انہوں نے ایوان میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں سعودی سفارت خانے میں قتل کے واقعے کے بعد سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

"یو این” میں ایک گروپ کی قیادت فلسطین کو دینے پر امریکا برہم

اقوام متحدہ میں ترقی پذیر ممالک کے 77 رکنی گروپ کی قیادت فلسطین کو دیے جانے پر امریکا نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے "یو این" کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پادری کی رہائی کےبعد ترکی سے تعلقات کے قیام کا شاندار موقع ہے:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترکی کی جانب سے دہشت گردی کے الزام میں قید پادری کی رہائی کے انقرہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا شاندار موقع ہے۔

واشنگٹن میں "پی ایل او” کے دفاتر مکمل طور پر سیل کر دیے گئے

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں تنظیم آزادی فلسطین "پی ایل او" کے دفاتر اور فلسطینی سفارتی مشن کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ امریکی حکومت کی طرف سے 10 اکتوبر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تک پی ایل او کے دفاتر بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے تنظیم آزادی فلسطین کو مکمل طور امریکا سے بے دخل کردیا گیا ہے۔

امن منصوبے میں "اسرائیل کا تحفظ‘‘ یقینی بنائیں گے: گرین بیلٹ

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تیار کردہ مجوزہ امن منصوبے میں اسرائیل کی سلامتی کی ضروریات کو اولین ترجیح حاصل ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو بھی منصفانہ حقوق دلانے کی کوشش کی جائے گی۔