شنبه 03/می/2025

امریکا

اقوام متحدہ میں حماس کے خلاف مذمتی قرار داد لانے کی امریکی کوشش

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے خلاف اقوام متحدہ میں ایک مذمتی قرارداد لانے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ اس قرارداد میں حماس کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں راکٹ فائر کرنے کی مذمت کی جائے گی۔

امریکا نے "USAID” بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، ملازمین کا مستقبل دائو پر

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی "اونروا" کی امداد روکے جانے کے بعد امریکی امدادی ادارے "USAID" کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب نہ ہوتا تو اسرائیل بھی نہ ہوتا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بغیر اسرائیل کا وجود ممکن نہیں تھا۔ اگر سعودی عرب تعاون نہ کرتا تو اسرائیل بہت بڑی مصیبت میں ہوتا۔

خاشقجی کےقتل کا حکم سعودی ولی عہد نے دیا، امریکا کے پاس ثبوت!

امریکی اخبار"واشنگٹن پوسٹ" نے بتایا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی "سی آئی اے" اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ استنبول کے سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم براہ راست سعودی ولی عہد نے دیا تھا۔

"امریکی بلیک میلنگ کا مقصد حماس کی قیادت کو نشانہ بنانا ہے”

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے امریکا کی جانب سے جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کو اشتہاری مجرم قرار دیئے جانے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔حماس نے باور کرایا ہے کہ امریکا صہیونیوں کی خوش نودی کے حصول کے لیے جماعت کی قیادت کو نشانہ بنا رہا ہے۔

العاروری کو بلیک لسٹ کرنا امریکی کی ننگی جارحیت ہے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جماعت کے نائب صدر صالح العاروری کو امریکا کی جانب سے بلیک لسٹ کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کا براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔

امریکا نے حماس رہ نما کے سر کی قیمت 5 ملین ڈالر مقرر کر دی

امریکا نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروی کو اشتہاری قرار دے کر ان کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کی ہے۔ امریکی حکومت نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے دو رہ نمائوں خلیل یوسف حرب اور ھیثم علی طبطبائی کو بھی اشتہاری قرار دیا ہے۔

خاشقجی کے قاتلوں کا مکمل احتساب کریں گے: امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر کہا ہے کہ امریکا صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کا مکمل احتساب کرے گا۔

امریکا کی زیرنگرانی ‘ اسرائیل ۔ عرب دوستی ریلوے لائن’ کا منصوبہ تیار

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کو عرب ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لائن کے لیے امریکا کی زیرنگرانی 'دوستی ریلوے لائن' کے ایک منصوبے کی تیاری شروع کی گئی ہے۔

عرب ممالک فلسطینیوں کے قاتلوں کا استقبال بند کریں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے ایران پر امریکی پابندیوں کے اعلان کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ تہران کے خلاف امریکی صہیونی طاغوتی سازشیں شرم ناک ناکامی سے دوچارہوں گی۔ انہوں نے عرب ممالک کو اسرائیلی قاتلوں کا استقبال کرنے پر کڑی تنقید کی اور کہا عرب ممالک فلسطینیوں کے قاتلوں سے راہ رسم بڑھا رہے ہیں۔