شنبه 03/می/2025

امریکا

ہنڈوراس میں طیارے کے حادثے میں‌ چار امریکیوں سمیت 5 ہلاک

ہنڈوراس میں چار ایک ہیلی کاپٹر کے حادثےمیں چار امریکیوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ ہنڈوراس کے جزیرہ رواتان میں پیش آیا۔ ہنڈوراس کی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں چار امریکی اور ایک کینیڈین باشندہ شامل ہے۔

امریکا کا لالچ فلسطینی قوم حق خود ارادیت سے محروم نہیں کر سکتا: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں فلسطین کے حوالے سے نام نہاد اقتصادی کانفرنس قضیہ فلسطین کے تصفیے کی بین الاقوامی امریکی سازشوں کو عملی شکل دینے کا حصہ ہے۔ فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ اس کانفرنس کا بائیکاٹ کرے کیونکہ اس بائیکاٹ کے ذریعے امریکا نام نہاد امن منصوبے 'صدی کی ڈیل' کی سازش کو آگے بڑھا رہی ہے۔

فلسطین سے متعلق اقتصادی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا: اشتیہ

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے بحرین میں آیندہ ماہ امریکا کی سربراہی میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس کے بارے میں لاعلمی ظاہر کر دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں سے اس سلسلے میں کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ انھوں نے واضح کیا ہے کہ "ہم رقم کے بدلے میں اپنے سیاسی حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔"

امریکی صدر کےخونی جنگی عزائم ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے: جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذموم خونی جنگی ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

امریکا میں منعقدہ عالمی سائنسی نمائش میں فلسطینی طلباء کی شرکت

فلسطینی طلباء کے ایک گروپ نے سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں اپنے پانچ پروگرامات کی تیاری کے بعد امریکا میں ہونے والی 'انٹل' بین الاقوامی سائنس وانجینیرنگ نمائش میں شریک ہوئے۔ 'یہ نمائش انٹل آئیسف برائے سائنس وانجینیرنگ سال 2019' کے عنوان سے امریکی ریاست اریزونا میں منعقد کی گئی۔ اس میں دنیا بھر کے 1800 طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔

کویت نے خطے میں نئی جنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا

کویت کی پارلیمنٹ 'مجلس الامۃ' کے اسپیکر مرزوق الغانم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی خطے میں ایک نئی جنگ کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا نے خطے میں ایک نئی جنگ کا ماحول بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے خارجی اور داخلی حالات اطمینان بخش نہیں بلکہ جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

‘ امریکی سازشیں ناکام ہوں گی، اپنی شرائط منوانےکی صلاحیت رکھتے ہیں’

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ فلسطینی تحریک مزاحمت اسرائیل سے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کی شرائط پوری کرانے اور جنگ بندی کے تمام نکات پر عمل درآمد کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کے مسلمہ اصول اور مطالبات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جرائم کی قیمت نہیں بن سکتے۔

امریکی صدر نے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیکس کی منظوری دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کی 200 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر اضافی ٹیکس آج جمعے کے روز سے عائد کیا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گا جب کہ فریقین دو طرفہ تجارتی معاہدے کو بچانے کی کوشش میں بات چیت کر رہے ہیں۔

امریکا: بحرین اور امارات کو 6 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری

امریکا نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کو چھ ارب ڈالر کے اسلحہ کی فروخت کی منظوری دے دی۔ امریکی وزارت دفاع کے زیرانتظام سیکیورٹی تعاون ایجنسی کی طرف سے کانگریس کو بتایا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے خلیجی ریاستوں متحدہ عرب امارات اور بحرین کو چھ ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

دوران حراست فلسطینی بچوں‌ پر تشدد کے خلاف امریکی کانگریس میں بل پیش

اسرائیل کے عبرانی اخبار 'یسرائیل ھیوم' نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی کانگریس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ پر دبائو ڈالا ہے کہ وہ اسرائیلی زندانوں میں فلسطینی بچوں‌ پر تشدد روکنے کے لیے اسرائیل کو دی جانے والی امداد بند کر دے۔