شنبه 03/می/2025

امریکا

‘امریکا-اسرائیل’ ایران فوبیا’ سے اپنا اسلحہ فروخت کرنا چاہتے ہیں’

ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے کہا ہے کہ امریکا مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ واشنگٹن کی طرف سے غیر مشروط طور پر مذاکرات کے دعوے محض دھوکہ اور فراڈ ہے۔ ماضی کے تجربات نے ثابت کیا ہے کہ امریکا نے مذاکرات میں کبھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور نہ ہی اپنے دعووں کی پاسداری کی ہے۔

امریکی انتظامیہ عبدالحلیم الاشقر کی زندگی کی ذمہ دار ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے امریکی انتظامیہ کی جانب سے سابق فلسطینی ریسرچر اور صدارتی امیدوار عبدالحلیم الاشقر کو قابض اسرائیلی حکام کے حوالے کرنے کے فیصلے پر امریکا کو ان کی جان کی حفاظت کا ذمہ دار قرار دیا۔

امریکی ریاست ورجینیا میں خونی واردات

امریکا میں فائرنگ کے اور خونی واقعے میں ایک درجن سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔ یہ امریکا میں رواں برس بلا اشتعال فائرنگ کا ایک سو پچاسواں واقعہ ہے۔

‘ھواوے’ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کا محور!

چین کی عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی 'ہواوے' کو امریکا اور چین کے درمیان جاری غیر اعلانیہ تجارتی جنگ میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔

ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے دبائو برقرار رکھیں‌ گے: امریکا

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن، ایران کے ساتھ مشروط طور پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تہران کو امریکا کی 12 شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ اگر ایران ان شرائط پر عمل درآمد میں‌ سنجیدہ ہے تو تہران کے ساتھ بات چیت کی جا سکتی ہے۔

امریکا ایرانی نظام حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بات چیت کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ٹرمپ کا یہ موقف پیر کے روز جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کے ساتھ ملاقات کے دوران سامنے آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا ایران میں حکومت اور نظام کی تبدیلی نہیں‌ چاہتا۔

ٹرمپ سعودیہ اورامارات کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کے لیے تیار

امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ سعودی عرب کو اربوں ڈالر کی قیمت کے اسلحے کی فروخت کی اجازت دینے جا رہے ہیں۔ انھوں نے اس کی وجہ اپنے اتحادی کو ایران سے بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیا ہے۔

امریکا قضیہ فلسطین کا منصفانہ حل کرائے: لبنانی صدر کا مطالبہ

لبنان کے صدر میشل عون نے امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

امریکا کا فلسطینی پناہ گزینوں‌کی ریلیف ایجنسی ختم کرنے کا مطالبہ

امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن مندوب جیسن گرین بیلٹ نے فلسطینی پناہ گزینوں‌ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی 'اونروا' کو ختم کرنے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے امور اور ان کی خدمات میزبان ممالک کے حوالے کرنے پر زور دیا ہے۔

امریکا فلسطینی قوم کو سزا دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے: عصام یوسف

فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کی بہبود کے لیے قائم عالمی کمیٹی کے چیئرمین عصام یوسف نے امریکا کی فلسطینیوں کےحوالے سے پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا فلسطینی قوم کو ظالمانہ سزا دینے کی مجرمانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔