
امریکا نے حزب اللہ کے تین اہم رہ نمائوں کو بلیک لسٹ کر دیا
بدھ-10-جولائی-2019
امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے لبنان کی شیعہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے مزید تین رہ نمائوں اور ارکان پارلیمنٹ پر پابندیاں عاید کردی ہیں۔ان میں لبنانی پارلیمان کے دو منتخب ارکان بھی ہیں۔ان پر اپنا اثرورسوخ بروئے کار لاتے ہوئے حزب اللہ کی سیاسی ومالی معاونت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔