
اسرائیل نے 40 سال پہلے ایٹم بم کا تجربہ کیا تھا: امریکی اخبار کا دعویٰ
پیر-23-ستمبر-2019
امریکا کے ایک موقر اخبار 'فارن پالیسی میگزین' نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نےآج سے 40 سال پہلے جنوبی بحر اوقیانوس میں ایک ایٹمی تجربہ کیا تھا۔ اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ایٹمی تجربے کا اس وقت کے امریکی صدر جمی کارٹر کو علم تھا مگر انہوں نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا بلکہ اس پر پردہ ڈالا گیا۔