
تیونس کی حکومت کا القسام انجینیر کی شہادت کی جامع تحقیقات کا اعلان
پیر-19-دسمبر-2016
افریقا کے مسلمان عرب ملک تیونس کی حکومت نے فلسطینی تنظیم ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ سے وابستہ فلائیٹ انجینیر اور تنظیم کے ڈرون طیاروں کی خالق محمد الزواری کے قاتلانہ حملے میں شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی جامع تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ تیونس کا کہنا ہے کہ الزواری کی شہادت میں ملوث عناصر کا اندرو اور بیرون ملک ہرجگہ تعاقب کیا جائے گا۔ جب تک الزواری کے قاتلوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔