جمعه 09/می/2025

القسام بریگیڈ

اسرائیل کو مازن فقہا کے خون کا حساب دینا ہوگا: القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے اپنے دیرینہ کارکن اور مجاھد کمانڈر مازن فقہاء کی قاتلانہ حملے میں شہادت کی ذمہ داری اسرائیل پر عاید کی ہے اور کہا ہے کہ صہیونی دشمن کو شہید کے خون کاحساب دینا ہوگا۔

خان یونس: القسام کی جانب سے مزاحمت کار کی شہادت پر اظہار افسوس

غزہ کے شمالی علاقے خان یونس میں ایک سرنگ منہدم ہونے کے نتیجے میں حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔

مزاحمت کی مخالفت کے پیچھے جرائم کو نہیں چھپایا جا سکتا:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ مزاحمتی کارروائیوں اور مجاھدین کی تیار کردہ دفاعی سرنگوں کو بدنام کرنے کی آڑ میں فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔

سال 2016ء میں القسام بریگیڈ کے 29 مزاحمت کار شہید ہوئے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس تنظیم کے 29 جوان جنگی تیاریوں اور مزاحمتی تربیت کے دوران جام شہادت نوش کرگئے۔

تیونس کی حکومت کا القسام انجینیر کی شہادت کی جامع تحقیقات کا اعلان

افریقا کے مسلمان عرب ملک تیونس کی حکومت نے فلسطینی تنظیم ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ سے وابستہ فلائیٹ انجینیر اور تنظیم کے ڈرون طیاروں کی خالق محمد الزواری کے قاتلانہ حملے میں شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی جامع تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ تیونس کا کہنا ہے کہ الزواری کی شہادت میں ملوث عناصر کا اندرو اور بیرون ملک ہرجگہ تعاقب کیا جائے گا۔ جب تک الزواری کے قاتلوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔

’ابابیل ڈرون‘کا موجد بھی اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گیا

فلسطینیوں کی مسلح مزاحمت کے سفرکے کارواں عزیمت و استقامت میں بے شمار چمکتے ستارے تا ابد خطہ ارض کے افق پر چمکتے رہیں گے۔ ان لازوال چمکتے ستاروں میں تیونس کے فلائیٹ انجینیرمحمد الزواری بھی شامل ہیں،جنہوں نے فلسطینی تحریک مزاحمت کے سفر میں ’ڈرون‘ ٹیکنالوجی کا اضافہ کرکے ایک ایسا روشن باب قائم کیا ہے تحریک مزاحمت کے سفر میں برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔

حماس کا’ابابیل ڈرون‘طیاروں کے ماسٹر مائنڈ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں تیونس کےشہر صفاقس میں نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملےمیں شہید ہونے والے فلائیٹ انجینیر انجینیر محمد الزواری تنظیم کے عسکری شعبہ سے وابستہ تھے اور انہوں نے فلسطین میں مقامی سطح پر ’ابابیل‘ نامی ڈرون طیاروں کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

دشمن کےخلاف ہرجگہ اور ہرمقام پرلڑائی کے لیے تیار رہیں گے:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے کہا ہے کہ تنظیم کے کارکنان دن رات، زمین کے اندر اور باہر ہرجگہ صہیونی ریاست کے ناجائز قبضے کے خلاف معرکہ آزادی کی تیاری جاری رکھیں گے۔

غزہ: سرنگ کے حادثے میں دو فلسطینی مزاحمت کار شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں سرنگ میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے دو کارکن شہید اور تیسرا زخمی ہوگیا۔

دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت حاصل کر لی: القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے نومبر 2012ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے چار سال پورے ہونے پرایک پیغام میں کہا ہے کہ دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ مجاھدین نے دفاع کے میدان میں کئی اہم سنگ میل طے کرلیے ہیں۔