جمعه 09/می/2025

القسام بریگیڈ

القسام مجاھدین کے خان یونس اور رفح میں قابض فوجیوں پر مہلک حملے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ میں رفح اور خان یونس شہروں میں قابض اسرائیلی فوج کے دستوں کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد کارروائیاں کی ہیں۔

القسام کا سرنگوں کو اڑانے اور دشمن فوجیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ایسی ویڈیوز نشر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک سرنگ کے دھانے کو بم سے اڑا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مجاھدین نے مغربی رفح میں واقع تل السلطان محلے میں ایک سپاہی کو ماہر نشانچی کی گولی سے نشانہ بنتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کےخون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے دھمکی دی ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی مجرمانہ شہادت اسرائیلی دشمن کے لیے انتقام کے مزید راستے کھولے گی۔ القسام کا کہنا ہے کہ ھنیہ کے قتل سے جنگ نئی جہتوں میں منتقل ہوجائے گی۔ بریگیڈزکا کہنا ہے کہ ھنیہ کا خون "رائیگا نہیں جائے گا اوران کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا"۔

القسام نے جنین کے قریب ٹرپل کمپاؤنڈ گھات لگانے کے مناظر شائع کردیے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے قابض اسرائیلی فوج کے خلاف جنین شہرمیں ٹرپل کمپانونڈ بوبی ٹریپ لگانے کے مناظر شائع کیے ہیں جو اس نے گذشتہ منگل کو جنین کے قریب المطلہ گاؤں سے متصل نسلی دیوار کے ساتھ لگائے گئے تھے۔ اس کارروائی میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔

سال 2024ء کا آغاز، تل ابیب القسام راکٹوں سے لرز اٹھا

نئے سال کے پہلے گھنٹوں کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے وسطی اسرائیل میں سائرن بجانے کا اعلان کیا جب کہ القسام بریگیڈز نے تل ابیب اور اس کے مضافات کی جانب متعدد راکٹ داغنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹینکوں کی بمباری اور بہادری کی داستانیں، غزہ کی پٹی میں مزاحمت جاری

فلسطینی مزاحمتی فورسز نے طوفان الاقصیٰ کے 60ویں دن غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں صیہونی قابض افواج کا مقابلہ جاری رکھا اور صفر رینج کی جھڑپوں کے درمیان مزید ٹینکوں کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا۔

القسام بریگیڈز کا وار، دشمن کے 29 ٹینک ، گاڑیاں تباہ، کئی فوجی ہلاک

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اتوار کی شام اعلان کیا ہے کہ اس نے التوام، جبالیہ، بیت لاھیا اور الزیتون کے علاقوں میں اتوارکو صہیونی کی 29 گاڑیوں اور ٹینکوں کوتباہ کر دیا ہے۔

حماس کے مزاحمت کار زکیم میں گھس گئے۔دشمن سے جھڑپ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے منگل کی شام اعلان کیا کہ اس کے کارکنوں نے جنہیں خصوصی تربیت دی گئی ہےقابض فوج کے زکیم فوجی اڈے میں گھس گئے ہیں جہاں کی قابض فوج کےخلاف لڑائی جاری ہے۔

طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اسرائیلی فوج کےتیسرے کرنل کی ہلاکت

اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ ہفتے سے القسام بریگیڈز کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے دوران اپنے ایک اعلیٰ افسر کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ وہ تیسرا کرنل ہے جسے اسرائیل نے جنگ میں کھویا ہے۔

"کاغذی شیر” ٹوٹ رہا ہے: ابو عبیدہ

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی کاغذی شیر بکھر رہا ہے۔