جمعه 09/می/2025

القسام بریگیڈز

قبلہ اول کے دفاع ، القدس کی آزادی کیلیے مسلم امہ متحد ہوجائے:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی جانب سے جمعۃ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں عالم اسلام پر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جنگ مسلط کی گئی تو اسرائیل کو آگ کے سمندر میں غرق کردیں گے

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے کے لیے حیلے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔ دشمن نے غزہ پر جنگ کی حماقت کی تو دشمن کو آگ کے سمندر میں غرق کردیں گے۔

اسرائیل نے جنگ بندی توڑ دی، غزہ پر فضائی حملے جاری، متعدد افراد زخمی

اسرائیلی فوج کی جانب سے سنہ 2014ء کو مصر کی ثالثی کے تحت طے پائی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئےغزہ پرحملے جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج جمعرات کو بھی علی الصباح مشرقی غزہ کی الزیتون کالونی میں ایک فیکٹری پربمباری کی جس کے نتیجے میں ایک معمر شہری سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی دشمن کو غزہ میں بار بار جارحیت کی اجازت نہیں دیں گے:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے غزہ پر گذشتہ روز سرائیلی فوج کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کو غزہ کی پٹی پر بار بار جارحیت مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔