جمعه 02/می/2025

القسام بریگیڈز

القسام بریگیڈ کی کارروائی میں مشرقی رفح میں 15 اسرائیلی فوجی ہلاک

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے مشرق میں ایک مخصوص گھات لگا کر حملہ کر کے 15 صہیونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

غزہ میں القسام کی بڑی کارروائی،قابض فوج کی سپلائی لائن کاٹ دی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے جبالیہ کیمپ کے مشرق میں دشمن فوج کی سپلائی لائن کاٹ دی

القسام بریگیڈزنے غزہ میں 12 غاصب فوجیوں کو ہلاک کردیا

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ کیمپ میں ایک پیچیدہ آپریشن میں 12 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

غزہ جنگ کا 221واں دن، القسام کےحملے میں اسرائیلی فوج کی 18 گاڑیاں تباہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کا مسلسل 221ویں روز بھی کئی محاذوں پر گھسنے والی صہیونی افواج کا مقابلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 620 اہلکار اور فوجی ہلاک اور 3464 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ یہ اعدادو شمارصہیونی فوج کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔

چاراسرائیلی قیدیوں پرمامورمجاھدین سے رابطہ منقطع:ابو عبیدہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ دس دنوں سے جاری وحشیانہ صیہونی بمباری کے نتیجے میں قیدی ہرش گولڈ برگ پولین سمیت چار صہیونی قیدیوں کی حفاظت کرنے والے ہمارے مجاہدین کے ایک گروپ سے ہمارا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

اسرائیلی بمباری میں زخمی اسرائیلی جنگی قیدی ہلاک:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عسکری ونگ عزالدین شہید القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہاہے کہ جنگی قیدی بنائے گئے برطانوی نژاد اسرائیلی قیدی نداو بوبلا بیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔ ندائو کو ایک ماہ قبل اسرائیلی فوج کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد کسی دوسرے مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔

القسام بریگیڈز نے دشمن کے قیدی کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے حراست میں لیے گئے قابض دشمن کے ایک قیدی کی خودکشی کی کوشش کا انکشاف کیا اور اس نے آخری لمحات میں اسے بچالیا۔ القسام نے اس قیدی کے اہل خانہ کو پیغام بھیجا کہ قیدیوں کے حوالے سے اسرائیلی حکومت جھوٹ بول رہی ہے اور وقت ختم ہو رہا ہے۔

اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والی اسرائیلی خاتون ہلاک:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عسکری ونگ عزالدین شہید القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے منگل کے روز اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والی ستر سالہ یرغمال خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گئی ہے۔

القسام بریگیڈز نےرفح کے مشرق میں اسرائیلی فوجی ٹینک اڑا دیا

اسلامی تحریک مزاحمت"حماس" کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے رفح کے مشرق میں گھسنے والی صہیونی قابض افواج کا مقابلہ کیا اور ایک ٹینک کو نشانہ بنایا کر اسے تباہ کردیا۔ اس حملے میں اسرائیلی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

جنوبی لبنان سے اسرائیلی ہیڈ کوارٹر پر القسام کی گولہ باری

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے پیر کے توز جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو "فوکسڈ میزائل سیلوو" سے نشانہ بنایا ہے۔