پنج شنبه 08/می/2025

القدس

اسرائیلی صدر کا اماراتی ولی عہد مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کی دعوت

اسرائیلی صدر روفین ریفلین نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد ھبن زیاد آل نھیان کو مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کی دعوت دی ہے۔ اسرائیلی صدر کی طرف سے اماراتی ولی عہد کو یہ دعوت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب گذشتہ جمعرات کو اسرائیل اور امارات نے ایک امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیلی حکام کے ہاتھوں القدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری جاری

القدس میں یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری پر نظر رکھنے والے 'میدان القدس' نیٹ ورک کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے فلسیطنیوں کے گھروں کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔ جولائی کے اوائل سے اب تک قابض صہیونی حکام کے ہاتھوں فلسطینویں کے 24 مکانات مسمار کیے گئے ہیں۔

حماس کا القدس کے تحفظ کے لیے قومی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے القدس کو یہودیانے کی موجودہ صہیونی کشمکش میں دفاع القدس کے لیے تمام فلسطینی قوتوں ‌پر مشتمل قومی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

القدس میں سلوان کے مقام پر خفیہ اسرائیلی کیمروں کی بھرمار

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطینیوں کی منظم انداز میں جاری جاسوسی دل پسند مشغلہ بن چکا ہے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے فلسطینیوں کی جاسوسی اور ان کی نقل وحرکت کی مانیٹرنگ کے لیے چپے چپے پر خفیہ کیمرے لگا رکھے ہیں۔

اسرائیل کی القدس کے 90 دونم علاقے پر نئے تعمیراتی منصوبے کی منظوری

اسرائیلی وزیر بلدیات موشے لیئون نے القدس میں‌یہودی توسیع پسندی اور آباد کاری کے منصوبے کو آگے بڑھانے کا وعدہ کیا تھا۔

حماس کو ہتھیار پھینکنے،القدس سے دستبرداری کیلیے 15 ارب ڈالر کی پیش کش

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس ' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے انکشاف کیا ہے کہ دو ماہ قبل انہیں پیش کش کی گئی تھی کہ اگر حماس اسرائیل کے خلاف مسلح مزاحمت ترک کردے ، القدس سے دست بر دار ہونے کا اعلان کرے اور امریکا کے سنچری ڈیل منصوبے کو تسلیم کرے تو جماعت کو غزہ کی تعمیر نو کے لیے 15 ارب ڈالر کی رقم دی جائے گی۔ پیش کش کرنےوالوں نے کہا تھا کہ اس رقم سے غزہ میں ایک بندرگاہ اور ہوائی اڈہ تعمیر کرنے کی اجازت ہوگی۔

القدس میں شاہراہ امریکا فلسطینی آبادی کا توازن بگاڑنے کا مکروہ حربہ

قابض صہیونی ریاست مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کے لیے بہت سے طریقے ، ذرائع اور استعمال کرتا چلا آ رہا ہے۔ صہیونی ریاست القدس کی عرب اور اسلامی تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت بدلنے کے لیے تمام اہم مقامات کو ختم کرنے اور فلسطینی آبادیاتی آبادی کا توازن تبدیل کرنے کی مذموم مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

القدس کے فلسطینی باشندوں پرعرصہ حیات تنگ

بیت المقدس کو یہودیانے کی اسرائیلی سازشوں کے جلومیں القدس شہر میں فلسطینی قوم کا وجود ختم کرنے کے لیے اسرائیلی ریاستی مشینری دن رات سرگرم عمل ہے۔

القدس میں فلسطینیوں کے 30 گھروں کی مسماری کے نوٹس جاری

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں العیسویہ کے مقام پر فلسطینیوں کے 30 گھروں کی مسماری کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

فلسطینی املاک پر غاصبانہ قبضے میں اسرائیلی عدالتیں بھی پیش پیش

بین الاقوامی القدس فائونڈیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی عدالتیں بھی القدس میں فلسطینیوں کی املاک پر صہیونی ریاست اور یہودی آباد کاروں کے تسلط میں ملوث ہیں۔ اسرائیلی عدالتوں کی ملی بھگت سے القدس میں اسلامی اور مسیحی تاریخی مقامات پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔