پنج شنبه 08/می/2025

القدس

افریقی ملک مالاوی کا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان

جنوب مشرقی افریقی ملک مالاوی نے اسرائیلی ریاست میں قائم اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف فلسطینی قیادت نے مالاوی کےاس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

غرب اردن اور القدس میں‌ اسرائیلی فوج کا کریک ‌ڈاون

آج جمعرات کو اسرائیلی فوج کی جانب سے غرب اردن اور القدس میں ‌گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

قابض اسرائیلی افواج کا فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاون

قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں گھر گھر تلاشی کی کاررائیوں کے دوران مزید 29 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کئی مقامات پر فلسطینیوں اور قابض فوج کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں جن میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

القدس کو نیتن یاھو جیسا مجرم نہیں صلاح الدین ایوبی جیسا فاتح چاہیے

مقبوضہ بیت المقدس میں بین الاقوامی امن وانصاف کمیٹی کے چیئرمین اور سرکردہ عیسائی پادری مانویل مسلم نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے دروازے صرف صلاح الدین ایوبی جیسے ہیروز کے لیے کھولے جاسکتے ہیں، بنجمن نیتن یاھو جیسے مجرموں کےلیے نہیں۔

چاڈ کی القدس میں اپنا سفارت خانے کھولنے کی خبروں کی تردید

افریقی ملک چاڈ نے مقبوضہ بیت المقدس میں اگلے سال اپنا سفارتخانہ کھولنے سے متعلق اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

القدس قابض دشمن کے خلاف جنگ کا عنوان، دست برداری کا سوال ہی پیدا نہیں‌

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ کے کندھوں ‌پر قرض ہے۔ القدس ہی قابض صہیونی دشمن کے خلاف جاری جنگ کا عنوان ہے۔ انہوں‌نے القدس کی آزادی اور اس کے دفاع کے لیے مسلم امہ کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

کوسوو اور صربیا کے اسرائیل سے تعلقات پر ترکی کا اظہار تشویش

ترکی نے کوسووو اور صربیا کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے اعلان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ کو دونوں ملکوں‌کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے اقدامات پر افسوس ہے۔

القدس میں ایک اور فلسطینی سے اس کا مکان مسمار کرادیا، 15 افراد بےگھر

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں صور باھر کے مقام پر ایک اور فلسطینی خاندان سے اس کا مکان زبردستی اسی کے ہاتھوں مسمار کردیا جس کے نتیجے میں گھر میں رہنے والے 5 بچوں اور 5 خواتین سمیت 15 افراد بےگھر ہوگئے ہیں۔

سرنگیں القدس کو یہودی جعل سازی کی ملمع کاری کی مکروہ صہیونی چال

اسرائیلی ریاست اور اس کے تمام ماتحت ادارے اور ریاستی میشنری القدس کو یہودیانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کی مجرمانہ پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔ القدس کو یہودیانے کی مُجرمانہ اور مکروہ چالوں میں القدس پر یہودیت کا رنگ چڑھانے، القدس کے تاریخی آثار تبدیل کرنے، بالخصوص مسجد اقصیٰ کو یہودیانے، القدس اور شہر کی تمام مقدسات پر اپنا غاصبانہ تسلط جمانے اورمقدس مقامات پر قبضہ جمانے کی سازشیں شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج اسپتال پر چڑھ دوڑی، مریضوں اور عملے پر تشدد، توڑپھوڑ

اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی انتظامیہ کے زیرانتظام چلنے والے اسپتال پر چھاپہ مارا اور اسپتال میں گھس کر مریضوں، عملے اور دیگر افراد کو زدو کوب کیا۔ قابض فوج نے المقاصد اسپتال کے شعبہ حادثات میں گھس کر توڑپھوڑ کی اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔