پنج شنبه 08/می/2025

القدس

بیت المقدس سے 7 فلسطینی خاندانوں کی جبری بے دخلی ملتوی

اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس میں بطن الھویٰ کے مقام پر 7 فلسطینی خاندانوں کی جبری بے دخلی کا فیصلہ کچھ عرصے کے لیے ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ بطن الھویٰ کالونی مسجد اقصیٰ سے متصل جنوبی سلوان ٹاؤن میں واقع ہے۔

غرب اردن اور القدس میں یہودی دہشت گردوں کے فلسطینیوں پر قاتلانہ حملے

کل جمعہ کے روز یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں کئی مقامات پر فلسطینی شہریوں پر قاتلانہ حملے کیے۔ اسرائیلی فوج کی موجودگی اور اس کی سرپرستی میں ہونے والے یہ حملے منظم دہشت گردی ہے۔

القدس اور مسجد اقصیٰ فلسطینی محاذ آرائی کا ‘عنوان’ ہے:ِ مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بیرون ملک سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم نے فتح ونصرت کا ایکسا راستہ اپنایا ہے جس میں القدس اور مسجد اقصیٰ ہماری جدو جہد اور محاذ آرائی کا 'عنوان' بن گیا۔ فلسطینی قوم کی تمام نوعیت کی جدو جہد اور قربانیوں میں مسجد اقصیٰ اور القدس کی آزادی ہمیشہ مقدم رہی ہے۔

ہم نے ثابت کردیا کہ مسجد اقصیٰ ہماری اور القدس سرخ لکیر ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم نے ایک بار پھرثابت کیا ہے کہ قبلہ اول (مسجد اقصیٰ) ہماری اور القدس سرخ لکیر ہے۔

القدس اور غرب اردن میں حقیقی جنگ لڑ رہے ہیں: جمال الطویل

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے رکن پارلیمنٹ اور سینیر رہ نما الشیخ جمال الطویل نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اس وقت غرب اردن اور القدس میں حقیقی جنگ لڑ رہی ہے۔

اسرائیل کو مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور القدس پرحملوں کی قیمت چکانا ہوگی

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بیرون ملک سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ، فلسطینی نمازیوں پر تشدد اور القدس میں جرائم کا حساب دینا ہوگا۔

بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں،20 شہری زخمی

پرانے بیت المقدس میں کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے فلسطینی روزہ داروں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں کم سے کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔

امارات چوری چھپے بیت المقدس میں املاک خرید رہا ہے: تجزیہ نگار

بیت المقدس کے امور کے تجزیہ نگار مازن الجعبری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ ملی بھگت سے بیت المقدس میں فلسطینیوں سے املاک خرید رہا ہے۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 6 فلسطینی زخمی

کل ہفتے کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں قابض ‌فوج کی فائرنگ سے چھ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غرب اردن اور القدس میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاون، متعدد فلسطینی گرفتار

فلسطین کےدریائے اردن کے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔