
القدس: بائی پاس روڈ45 یہودیوں کی نقل وحرکت کی سہولت کا نیا منصوبہ
اتوار-15-اگست-2021
اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں بائی پاس روڈ نمبر45 کی متنازع تعمیر کی تیاری شروع کی ہے جس پر فلسطینی آبادی کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ فلسطینیوں کا موقف یہ ہے کہ یہ سڑک صرف یہودی آباد کاروں کی نقل وحرکت کوآسان بنانے اور فلسطینیوں پرعرصہ حیات تنگ کرنے کے لیے تیار کی جا رہی ہے۔