جمعه 09/می/2025

القدس

امریکا نے القدس میں قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ منجمد کر دیا

اسرائیلی اخبار "ٹائمز آف اسرائیل" نے اطلاع دی ہے کہ امریکا نے فلسطینیوں کو خدمات فراہم کرنے والے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اپنا قونصل خانہ کھولنے کی بحالی کو اس بنیاد پر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ امریکا قونصل خانہ کھول کرایک نیا محاذ نہیں کھولنا چاہتا۔

بیت المقدس میں اسرائیلی خفیہ پولیس نے دو فلسطینی اغوا کرلیے

کل شام اسرائیلی پولیس کی اسپیشل فورسزنے سلوان کے وادی حلو محلے میں ایک بس پر حملہ کرنے کے بعد دو فلسطینیوں کو اغوا کرلیا۔

بیت المقدس: چاقو کے حملے کے شبے میں فلسطینی شہری گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح مقبوضہ بیت المقدس شہر کے قریب الجیب چیک پوائنٹ پر ایک فلسطینی کو چاقو رکھنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا اعلان کیا۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور القدس سے چار افراد گرفتار کرلیے

کل ہفتے کی شام کو قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرجنین اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

القدس میں قونصل خانے کے معاملے پر امریکا اور اسرائیل کےدرمیان کشیدگی

اسرائیلی کابینہ کے ایک وزیر نے منگل کے روز کہا ہے کہ صہیونی ریاست مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے لیے امریکی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کی مخالفت جاری رکھے گی۔

ستمبر:القدس میں اسرائیلی دہشت گری میں پانچ فلسطینی شہید154 گرفتار

فلسطین میں القدس کے عوام کی بہبود اور دفاع کے لیے سرگرم "القدس کے لیے یورپین گروپ" کی طرف سے جمع کردہ ڈیٹا کے مطابق ستمبر کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں کےدوران القدس شہر میں5 فلسطینی شہید اور 154 کو حراست میں لے لیا گیا۔ ستمبر میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے فلسطینی شہریوں کی جان ومال پرحملوں کا سلسلہ عروج پر رہا۔

القدس میں اسکول کی صدر معلمہ سمیت کئی اساتذہ گرفتار

کل بُدھ کوقابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے وادی الجوز محلے میں ایک اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کیا کمپیوٹر اور متعدد فائلیں ضبط کر لیں۔

سال2021ء:اسرائیلی فوج نے القدس سے 1900 فلسطینی گرفتار کیے

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی فوج کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران گذشتہ ایک سال کے دوران 1900 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

القدس: یہودی آبادکاروں کے قاتلانہ حملے میں فلسطینی نوجوان شدید زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک بازار میں یہودی آباد کاروں کے قالانہ حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں اسکول مسمار کر دیا

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں بیت صفافا کے مقام پر چھوٹے بچوں کا ایک اسکول مسمار کردیا۔