جمعه 02/می/2025

القدس

صہیونیوں کے ہاتھوں القدس کو سنگین خطرات لاحق ہیں:یونیسکو

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت’’یونیسکو‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے تمام تاریخی مقامات صہیونیوں کے ہاتھوں سنگین خطرات کا شکار ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں جھڑپیں، 5۰ طلبہ زخمی

مقبوضہ بیت القمدس کے مشرقی قصبے ابو دیس میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

القدس:قرضوں کے بوجھ تلے دبے دو فلسطینی فلاحی اسپتالوں کی بندش کا خطرہ

فلسطینی اتھارٹی کے مالی تعاون اور عالمی اداروں کی مدد سے چلنے والے بیت المقدس کے دو فلاحی اسپتال قرضوں کے بھاری بوجھ تلے دب چکے ہیں جس کے نتیجے میں یہ دونوں اسپتال کسی بھی وقت بند ہوسکتے ہیں۔ قرضوں کے بوجھ تلے دبے اسپتالوں کی بندش سے لاکھوں فلسطینی مریضوں کا مستقبل مخدوش ہوگیا ہے۔

صہیونی پولیس کی سیکیورٹی میں 36 یہودی قبلہ اول میں داخل

یہودی اشرار کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل بدھ کو دسیوں یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

جگہوں کے عبرانی نام بیت المقدس کا تاریخی تشخص مسخ کرنے کی صہیونی سازش

قابض صہیونی حکومت اور اس کے تمام ریاستی ادارے جہاں ایک طرف مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کا طوفان برپا کیے ہوئے ہیں اور مقامی فلسطینی آبادی پرعرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہےوہیں قابض صہیونی انتظامیہ بیت المقدس کے اندر شاہراؤں اور دیگر اہم مقامات کے عربی اور اسلامی ناموں کو بدل کرانہیں یہودیت اور عبرانیت کا لبادہ اڑھانے کے مذموم پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ بیت المقدس کے تاریخی مقامات اور اہم جگہوں کے عبرانی نام رکھنے کی مذموم سازش کے پس پردہ بیت المقدس کی تاریخی، اسلامی اور عرب شناخت مٹانا اور القدس پر یہودیت کی چھاپ قائم کرنا ہے۔

القدس: فلسطینیوں کی نجی اراضی پر 500 رہائشی فلیٹس کا اسرائیلی منصوبہ

اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ نے شہر میں فلسطینیوں کی نجی ملکیتی اراضی پر یہودی آباد کاروں کے لیے مزید سیکڑوں مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

ٹرمپ کے عہدہ سنبھالتے ہی القدس میں یہودی آبادی کی توسیع کا منصوبہ

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے ایک بڑے منصوبے کی تیاری کر رہی ہے۔ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنھبالتے ہی اس منصوبے کا آغاز کر دیا جائے گا۔

صہیونی انتظامیہ کا القدس میں فلسطینی اسکالر کا مکان مسمار کرنے کا نوٹس

صہیونی انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں رہائش پذیر اور ممتاز فلسطینی دانشور اور قبلہ اول کے دفاع میں پیش پیش فلسطینی رہ نما ڈاکٹر جمال عمرو کا مکان مسمار کرنے کی تیاری شروع کی ہے۔

ٹرمپ کی جیت کا تحفہ:القدس میں ہزاروں گھر تعمیر کرنے کا اسرائیلی منصوبہ

اسرائیلی حکومت نےفلسطین کے تاریخی شہر مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کا ایک غیرمعمولی اور غیر مسبوق منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ القدس میں متنازع تعمیرات کا مجوزہ منصوبہ امریکا میں صدارتی انتخابات میں صہیونیت نواز ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پرصہیونیوں کے لیے’تحفہ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

بیت المقدس: فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے، جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ زیرحراست فلسطینی شہری کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ اسرائیلی پولیس گرفتار فلسطینی شہری کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔