جمعه 02/می/2025

القدس

مزاحمتی فلسطینی خاندانوں کی بیت المقدس بدری کی صہیونی تجویز پرغور

اسرائیلی کابینہ آئندہ اتوار کے روز ایک نئی تجویز پرغور کررہی ہے جس کے تحت داخلی سلامتی کے وزیر کو مقبوضہ بیت المقدس میں رہنے والے مزاحمتی فلسطینی خاندانوں کو شہر بدر کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔

بیت المقدس میں حملہ، صہیونی حکومت انتقامی سیاست پر اتر آئی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں حال ہی میں ایک فلسطینی نوجوان کے مزاحمتی حملے میں چار صہیونی فوجیوں کے ہلاک اور 15 کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد قابض صہیونی حکومت انتقامی پالیسی پر اتر آئی ہے۔

صہیونی حکومت نے بیت المقدس میں 390 مکانات کی تعمیر کی تیاری شروع کر دی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم اسرائیل کی نام نہاد بلدیہ کے زیراہتمام پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے شمال مشرقی بیت المقدس میں گرین لائن سے باہر شعفاط کے مقام پر 390 مکانات کی تعمیر کی منظوری دینے پر غور کیا ہے۔

بیت المقدس میں صہیونی فوج اور فلسطینی طلباء کے درمیان تصادم

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں کل اتوار کے روز شہر کے شمال مغربی قصبے کی ایک مرکزی شاہراہ پرفلسطینی طلباء اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔ صہیونی فوج نے طلباء کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ کی اور خوفناک صوتی بم استعمال کیے۔

بیت المقدس:آتش زدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ صہیونی ہلاک

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک عمارت میں ہولناک آتش زدگی کے نتیجے میں کم سے کم پانچ صہیونی ہلاک ہو گئے۔

القدس: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 2 بچوں سمیت 10 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے مختلف شہروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو فلسطینی بچوں سمیت کم سے کم 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

’ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی القدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنائیں گے‘

عالمی سلامتی کونسل میں فلسطین میں یہودی بستیوں کے قیام کے خلاف منظور کی گئی قرارداد 2334 کے رد عمل میں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

بیت المقدس:فدائی حملے میں فلسطینی شہید، دو اسرائیلی فوجی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید فلسطینی کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب اس نے فوجیوں پر چاقو سے حملہ کردیا۔ چاقو کے حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

بزرگ فلسطینی رکن پارلیمان کو اسرائیلی عدالت سے ڈیڑھ سال قید کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی پارلیمنٹ کے منتخب رکن اور بزرگ فلسطینی سیاست دان محمد ابو طیر کو 17 ماہ قید اور8 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ان کی قید کی سزا 30 ماہ کردی جائے گی۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے متعدد فلسطینی بچے اغواء کر لیے

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں شعفاط پناہ گزین کیمپ کے قریب قائم ایک فوجی چوکی سے متعدد فلسطینی بچوں کو اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔