جمعه 02/می/2025

القدس

القدس کے باشندوں کو ہجرت پر مجبور کرنے کی منظم جنگ کا سامنا

مقبوضہ بیت المقدس میں جہاں ایک طرف یہودی آباد کاری کا طوفان ہرطرف تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے وہیں صہیونی ریاست ایک سوچے سمجھے پلان کے تحت فلسطینی شہریوں کی کالونیوں کو متنازع قرار دے کرمقامی فلسطینی آبادی کو ھجرت پرمجبورکرنے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے۔

بیت المقدس کےتاریخی شہر پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں: یونیسکو

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کے زیرتسلط شہر قرار دیتے ہوئے ناجائز تسلط ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قرارداد پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ’یونیسکو‘ کی قرارداد تاریخ اور حقائق کو مسخ کرنے کی صہیونی سازشوں کا جواب اور دشمن کے منہ پرطمانچہ ہے۔

’ٹرمپ مئی میں القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کریں گے‘

اسرائیل کے ایک کثیر الاشاعت عبرانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ مئی کے آخرمیں مشرق وسطیٰ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا خصوصی دورہ کریں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ غیر منقسم بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کےبعد امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے القدس منتقلی کا حکم جاری کریں گے۔

القدس: خاتون کے چاقو حملے میں اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سوموار کو علی الصباح مقبوضہ بیت المقدس ایک فلسطینی خاتون نے اسرائیلی پولیس کی ایک خاتون پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔ پولیس نے حملہ آور خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس اور رام اللہ سے تین فلسطینی اغوا

قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کو علی الصباح رام اللہ اور مقبوضہ بیت المقدس سے تین فلسطینی جوان اغوا کر لئے۔ اس مقصد کے لئے صہیونی فوجیوں نے سلفیت صوبے کے کفل حارس قصبے پر دھاوا بولا۔

فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول پر یہودیوں کےاجتماعی دھاوے

یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر اجتماعی دھاووں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ آج بدھ کو علی الصباح اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی اور یہودی ربیوں کی قیادت میں 224 یہودی قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ انہوں نے مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

مزید 15 فلسطینیوں کے قبلہ اول میں داخلے پر اسرائیلی پابندی

قابض صہیونی فوج کی طرف سے بیت المقدس کے شہریوں کی مسجد اقصیٰ میں عبادت کی ادائی پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز صہیونی حکام نے مزید 15 فلسطینی شہریوں کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔

بیت المقدس کے 5 شہریوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی عاید

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنےوالے پانچ فلسطینی شہریوں کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عاید کی ہے۔

اسرائیلی حکام نے القدس میں فلسطینیوں کے متعدد مکان مسمار کر ڈالے

قابض صہیونی پولیس اور بیت المقدس کی نام نہاد بلدیہ نے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے متعدد مکانات غیرقانونی قرار دے کرمسمار کرڈالے۔

غزہ کے ڈاکٹروں کی القدس میں خدمات انجام دینے پر پابندی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نےانکشاف کیا ہے کہ صہیونی انٹیلی جنس ادارے ’شاباک‘ نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کے بیت المقدس میں خدمات انجام دینے پر پابندی عاید کر دی ہے۔