
تین سالہ ننھے فلسطینی مجاھد نے اسرائیلی فوجی پرپستول تان لیا!
بدھ-9-اگست-2017
فلسطینی شہری بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی باشندے صہیونی ریاست کی ہمہ نوع پابندیوں کے باعث جن مشکل حالات کا سامنا کررہے ہیں، اس کا اندازہ اور ادراک کم سن بچوں کو بھی ہے۔ کم عمربچے بھی یہ اداراک رکھتے ہیں کہ صہیونی فلسطین پر ناجائز قابض ہیں۔ انہیں ایک نا ایک دن فلسطین سے نکلنا ہے۔ چنانچہ یہ کم عمرفلسطینی بھی بڑے بہادر مجاھدین کی طرح جذبہ حب الوطنی کے ساتھ ساتھ قابض دشمن سے نفرت کے جذبات سے مالا مال ہیں۔