جمعه 02/می/2025

القدس

بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے 4 ہزار مکانات کا منصوبہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ نیشنل کونسل برائے پلاننگ وتعمیرات نے منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کو بسانے کے لئے چار ہزار نئے رہائشی مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ مکانات مشرقی بیت المقدس میں ’المحیہ‘ کے مقام پر تعمیر کیے جائیں گے۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے دھاوے، متعدد شہری گرفتار

اسرائیلی فوج کی جانب سے آج منگل کو مقبوضہ بیت المقدس میں گھر گھر چھاپوں کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بیت المقدس: ہتھیاروں کی موجودگی کے الزام میں دو فلسطینی گرفتار

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے مضافاتی علاقے بیت حنینہ سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں پر اسلحہ رکھنے کا الزام لگا کر دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

القدس میں الجزیرہ ٹی وی کے نامہ نگار کے لائسنس کی معطلی موخر

اسرائیلی حکومت کی جانب سے قطر کے مقبول ٹی وی چینل ’الجزیرہ‘ کی نشریات پر پابندی عاید کیے جانے کے بعد ٹی وی سے وابستہ نامہ نگاروں کے اجازت نامے اور لائسنس معطل کرنے پر غور شروع کیا تاہم القدس میں الجزیرہ کے نامہ نگار الیاس کرام کا لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔

بیت المقدس: فلسطینیوں کا اسرائیلی پولیس پر پٹرول بموں سے حملہ

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے اسرائیلی پولیس پر سنگ باری کے ساتھ پٹرول بموں سے حملوں کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی جیل میں قید دو فلسطینی بچے رہا

اسرائیلی جیل میں قید دو فلسطینی بچوں کو ان کی مدت حراست کے اختتام کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

اسرائیلی عدالت میں الشیخ راید صلاح کے خلاف فرد جرم پیش

اسرائیل کے پبلک پراسیکیوٹر نے اندرون فلسطین میں قائم اسلامی تحریک کے امیر اور بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کے خلاف مجسٹریٹ عدالت میں فرد جرم پیش کی ہے۔ دوسری جانب عدالت نے الشیخ راید صلاح کی مدت حراست میں سوموار تک مزید توسیع کر دی ہے۔

سات ماہ میں قابض فوج سے القدس میں 719 بار تصادم

فلسطین میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں فلسطینی شہریوں اور قابض اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی تفصیلات پرمبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

القدس میں الجزیرہ ٹی وی کے نامہ نگار کا اجازت نامہ معطل

اسرائیلی حکومت کی جانب سے قطر کے مقبول ٹی وی چینل ’الجزیرہ‘ کی نشریات پر پابندی عاید کیے جانے کے بعد اب ٹی وی سے وابستہ نامہ نگاروں کے اجازت نامے اور لائسنس بھی معطل کیے جا رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی خاندان کو مکان سے محروم کر دیا

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے الرملہ میں ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کرکے کئی افراد کو گھر کی چھت سے محروم کر دیا۔