جمعه 02/می/2025

القدس

’قبلہ اول کی آزادی کے لیے عالم اسلام اپنی قوت مجتمع کرے‘

ترکی کے شہر استنبول میں گذشتہ روز منعقدہ 9 ویں سالانہ ’محفاظین القدس کانفرنس‘ کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیے میں عالم اسلام سے قبلہ اول کی پنجہ یہود سے آزادی کے لیے اپنی قوت مجتمع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کی سیکیورٹی میں537 یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ آج منگل کو537 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہودیوں کی یلغار کے بعد مسجد اقصیٰ میں حالات سخت کشیدہ

یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول پر یلغار کے بعد بیت المقدس بالخصوص حرم قدسی میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ہیں۔ گذشتہ روز یہودی شرپسندوں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی کوشش کی۔

پولینڈ کے شہری کا گھوڑے پر القدس، مکہ اور مدینہ کا سفر

یورپی ملک پولینڈ سے تعلق رکھنے والا ایک عیسائی شہری نو ماہ قبل اپنے ملک سے اسلام کے بارے میں جان کاری کے طویل سفر پر روانہ ہوا جہاں وہ کئی ملکوں کا سفر طے کرنے کے بعد ترکی پہنچا ہے۔ اس کی اگلی منزل مقبوضہ بیت المقدس اور آخر میں مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کا سفر ہے۔

نیتن یاھو کا القدس میں یہودیوں کے لیے 2600 مکانات کی تعمیر کا حکم

اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ بیت المقدس میں بیت صفافا کے مقام پر ’جبعات ھمطوس‘ یہودی کالونی میں مزید 2600 نئے مکانات کی منظوری دیتے ہوئے پورے شہر میں یہودی آباد کاری میں تیزی لانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

القدس: یہودی کالونیوں کو باہم ملانے والی سرنگوں کا منصوبہ

اسرائیل کے عبرانی ہفت روزہ جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیلی بلدیہ کے زیرانتظام پلاننگ وتعمیرات کمیٹی نے زیر زمین سرنگوں کے ایک نئے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ یہ سرنگ مشرقی بیت المقدس کی یہودی کالونیوں کو مغربی القدس کی کالونیوں سے باہم ملانے کا کام دے گی۔

فلسطینی قصبے’الوجہ‘ کو القدس سے الگ کرنے کی صہیونی سازش

فلسطینی وزیر برائے القدس امور نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ایک سازش کے تحت پرفضاء اور سیاحتی اہمیت کےحامل ’الوجہ‘ گاؤں کو مقبوضہ بیت المقدس سے الگ تھلگ کرنا چاہتا ہے۔

بیت المقدس کے ’خان الاحمر‘ کو فلسطینیوں سے خالی کرنے کی سازش

اسرائیل کے عبرانی اخبارات اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق حکومت مشرقی بیت المقدس میں مسلم اکثریتی قصبے’خان الاحمر‘ کو فلسطینی آبادی سے خالی کراتے ہوئے وہاں پر یہودیوں کو آباد کرنا چاہتی ہے۔

اسرائیلی عدالت نے فلسطینی رہ نماؤں کی القدس بے داخلی باطل قرار دی

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے صہیونی حکومت کی جانب سے زبردستی مقبوضہ بیت المقدس سے بے دخل کیے گئے چار سرکردہ فلسطینی رہ نماؤں کی شہر بدری اور شہریت کی منسوخی کو باطل قرار دیا ہے۔

فلسطین میں 90 ہزار افراد ناخواندہ ہیں

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 15 سال کی عمر سے زاید کے 90 ہزار افراد ناخواندہ ہیں جو لکھنا پڑھنا نہیں جانتے۔