جمعه 02/می/2025

القدس

اسرائیلی انتطامیہ نے فلسطینی سے زبردستی اس کا مکان مسمار کرا دیا

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ریاست کے قائم کردہ نام نہاد بلدیہ نے شہر کے مشرقی قصبے سلوان میں ایک مقامی فلسطینی ھیثم ابو رموز سے اس کا مکان زبردستی مسمار کردایا۔

اسرائیل غاصب ریاست، القدس میں امریکی سفارت خانہ قبول نہیں:الازھر

مصرکی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر ایک بار پھر القدس کے حوالے سے اپنا دیرینہ موقف دہرایا ہے۔ جامعہ الازھر کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور قابض ریاست ہے۔ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت کیسے بنایا جاسکتا ہے اورامریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کا کیا جواز ہے۔

صدر پاکستان سمیت سیاسی و مذہبی رہنمائوں کا اظہار مذمت

صدر مملکت ممنون حسین نے امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے پر مسلم امہ کی جانب سے معاملے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جائے گا۔ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پرصدر مملکت ممنون حسین سمیت مختلف سیاسی اور مذہبی رہنمائوں کی جانب سے مذمت کی گئی ۔

حالیہ امریکی متنازعہ اعلان عالمی برادری نے مسترد کر دیا

امریکا نے بیت القدس کواسرائیل کا دارالحکومت قرار دے دیا۔ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے مذمتی بیانات اور پیغامات آنا شروع ہو گئے ہیں۔

القدس بارے متوقع امریکی اعلان پر فلسطینی شہروں میں ’کرفیو‘ نافذ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے آج بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس کو قابض صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانےکے متوقع اعلان پر فلسطین بھر میں اسرائیلی فوج نے امن وامان کے قیام کی آڑ میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا ہے۔

القدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا فلسطینی امنگوں کا قتل عام: فتح

فلسطینی سیاسی جماعت تحریک ’فتح‘ نے امریکا کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کے دارالحکومت قراردینے کے ممکنہ فیصلے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ جماعت کا کہنا ہے کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا عالمی قوانین اور بین الاقوامی قراردادوں کی توہین ہوگی۔

القدس بارے امریکی اقدام کے خلاف فلسطینی عوام اٹھ کھڑے ہوں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکا کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کے اعلان پر فلسطینی عوام میں شدید غصہ پایا جا ہا ہے۔ فلسطینی عوام نے ممکنہ امریکی فیصلے کے خلاف آج بدھ سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا امریکی اعلان مؤخر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی شہر مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قراردینے سے متعلق متوقع اعلان چند روز کے لیے موخر کردیا ہے۔

القدس کولاحق خطرات پرعباس کی السیسی اور میرقطر سے بات چیت

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بیت المقدس اور اسے لاحق خطرات پر ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

کفر عقب اور شعفاط کو القدس سے الگ کرنے کا اسرائیلی فیصلہ

اسرائیلی کابینہ کی قانون ساز کمیٹی نے شعفاط پناہ گزین کیمپ اور کفر عقب کو مقبوضہ بیت المقدس سے الگ تھلگ کرنے کے ایک بل کی منظوری دی ہے۔ کابینہ کمیٹی سے منظوری کے بعد بل پارلیمنٹ میں رائے شماری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں دوسری اور تیسری حتمی رائے شماری کے بعد کفر عقب اور شعفاط کیمپ کو القدس سے الگ تھلگ کرنے کی منظوری دی جائے گی۔